کولمبیا، بچوں سے جنسی زیادتی کیخلاف ملک گیر آپریشن،298 افراد گرفتار

جمعرات 23 اپریل 2015 05:00

بگو ٹا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)کولمبیا میں حکام نے بچوں سے جنسی زیادتی کے خلاف ملک گیر آپریشن کے دوران 298افراد کو حراست میں لے لیا ہے یہ بات استغاثہ نے کہی،ملک کی اعلیٰ استغاثہ دفتر کا کہنا ہے کہ 20,21اپریل کو کئے جانے والے آپریشن کیلئے 1180سے زائد وارنٹس گرفتاری جاری کئے گئے تھے اوراب تک298افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال حکام کو ایسے جرائم کی 11729اطلاعات موصول ہوئیں جن میں12921چھوٹے بچے متاثرین میں شامل ہیں۔جرائم میں زیادہ تر 14سال سے کم عمر کے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات شامل ہیں۔یونیسیف کا کولمبیا میں بچوں کے حوالے سے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کی تحقیقات کے دوران86فیصد کیسز بچوں کے خلاف سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :