اکبر بگٹی قتل کیس، سابق صدر مشرف کو حاضری سے ایک بارپھر سے استثنیٰ مل گیا

جمعرات 23 اپریل 2015 04:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء) نواب اکبر بگٹی قتل کیس سابق صدر پرویز مشرف کو حاضری سے ایک بارپھر سے استثنٰی مل گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی ہے جس میں عدالت نے ملزم سابق صدر پرویز مشرف کو ایک دن حاضری سے استثنٰی دیتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی اور اگلی پیشی پر کیس سے منسلک تمام گواہوں کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ استغاثہ کے وکیل نے عدالت میں پرویز مشرف کے میڈیکل بورڈ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی میڈیکل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر امتیاز پرویز مشرف کے دوست ہیں اور میڈیکل رپورٹ میں یہ بالکل بھی نہیں لکھا کہ پرویز مشرف کو چلنے میں مسئلہ ہے دراصل پرویز مشرف اس عدالت میں پیشی سے گریز کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :