مکہ پولیس نے خاتون کو تھپڑ مارنے والا شخص گرفتار کر لیا

جمعرات 23 اپریل 2015 05:00

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)مکہ پولیس کے ترجمان کے مطابق ایک خاتون کو تھپڑ مارنے والے شخص کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عطی القریشی کا کہنا تھا کہ تفتیش کاروں نے پچاس سالہ سعودی شخص کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے جب کہ وڈیو میں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

یہ دونوں شہری جدہ کے علاقے بلد میں ایک دکان پر کام کرتے تھے اور وہیں ان کا کسی بات پر جھگڑا شروع ہوگیا جس کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی جس کی ویڈیو بنائی گئی۔یہ وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی گئی جس کے نتیجے میں شدید عوامی ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون زمین پر گرجاتی ہے اور تھپڑ مارنے والے شخص کو برا بھلا کہتی ہے مگر اس موقع پر موجود کوئی بھی شخص اس کی مدد کے لئے آگے نہیں آتا ہے۔

(جاری ہے)

وڈیو پر ردعمل میں جنرل ایڈمنسٹریشن انسٹی ٹیوٹ میں لیکچرر عبدالرحمان النبان نے خاتون کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کرنے والے شخص کا رویہ مردانہ اقدار کے مطابق نہیں تھا۔مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو اس واقعہ کی شفاف تفتیش کرنے اور انہیں اس مقدمے میں پیش رفت سے آگاہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :