عمران فاروق کے قاتلوں کو سہولت پہنچانے والے ملزم معظم علی کو کراچی سے باہر منتقل کرنے کے خلاف دائر درخواست مسترد

جمعرات 23 اپریل 2015 04:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت علی پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے عمران فاروق قتل کیس میں قاتلوں کو سہولت پہنچانے والے ملزم معظم علی خان کو کراچی سے باہر منتقل کرنے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست معظم علی کی اہلیہ سعدیہ بانو کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ مختلف قانون نافذ کرنیو الے ادارے ان کے شوہر معظم علی خان کو کراچی سے باہر بار بار منتقل کررہے ہیں ،معظم علی خان اور ان کے تمام فیملی ممبران کراچی کے رہائشی ہیں ،لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ معظم علی خان کو کراچی میں ہی رکھا جائے۔تاہم بدھ کو سامعت کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کردی ہے

متعلقہ عنوان :