بنگلہ دیش سے شکست، قومی ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلی گئی، کپتان بدلا ، ٹیم بدلی پر افسوس کہ ہار پہ ہار والی تقدیر نہ بدل سکی یعنی کل کے بچوں بنگالی کھلاڑیوں نے دھول چٹا دی وہ بھی اپنے گھر بلا کر، سیریز کے تیسرے ون ڈے میں بھی شکست جیسے پاکستان کرکٹ کے" تابوت میں آخری کیل " ثابت ہوئی

جمعرات 23 اپریل 2015 04:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)یہ دن بھی پاکستان کرکٹ کو دیکھنا تھا کہ بنگلا دیش کے ہاتھوں گرین شرٹس پر وائٹ واش شکست کا داغ لگ جائے۔ رونا صرف ہار کا ہی نہیں بلکہ قومی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں بھی آخری نمبروں میں یعنی ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی۔ کپتان بدلا ، ٹیم بدلی پر افسوس کہ ہار پہ ہار والی تقدیر نہ بدل سکی یعنی کل کے بچوں بنگالی کھلاڑیوں نے دھول چٹا دی وہ بھی اپنے گھر بلا کر۔

سیریز کے تیسرے ون ڈے میں بھی شکست جیسے پاکستان کرکٹ کے" تابوت میں آخری کیل " ثابت ہوئی۔ پہلے میچ میں اناسی رنز کی ہار سے عالمی چیمپئن ٹیم کی عقل ٹیکانے آئی اور پھر سات وکٹ کی ناکامی اور آخر میں وائٹ واش سے نری بدنامی۔ سولہ سال بعد پہلی سیریز پھر وائٹ واش گرین شرٹس پر جیسے سیاہ دھبہ سا بن گئی۔

(جاری ہے)

رینکنگ میں بھی آخری نمبروں پر جانے کا دھچکا لگا۔

پہلے ہی ساتویں پر تھے اب نمبر آٹھ ہونے کا تمغہ بلکہ طوق گلے میں پڑ گیا ہے۔ ناکامیاں ہیں کہ پچھلے سال سے ٹیم پاکستان کا مسلسل پیچھا کر رہی ہیں۔ سری لنکا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے دو سیریز اور اب بنگلا دیش سے بری شکست افسوس پاکستان کرکٹ کو یہ دن بھی دیکھنا تھے۔ بنگلہ دیش میں عبرتناک شکست کے بعدپاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈاینکنگ میں ساتویں سے آٹھویں پوزیشن پرچلی گئی ،بنگلہ دیش نمبر9پربراجمان ہے ۔بنگلہ دیش سے تین میچوں کی سیریزمیں وائٹ واش کے بعدورلڈرینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی تنزلی ہوئی ہے اورپاکستان ساتویں سے آٹھویں نمبرپرچلاگیاہے جبکہ بنگلہ دیش پانچویں رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے کے بعدنویں پوزیشن پربراجمان ہے