پاکستان ایران کا باہمی تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق

جمعرات 23 اپریل 2015 05:06

اسلام آباد ا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء) پاکستان اور ایران کا باہمی تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق‘ دونوں ممالک کا پاکستان ایران 2006 ء ترجیحی تجارتی معاہدہ کو وسعت دینے کے لئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر متفق تفصیل کے مطابق پاکستان ایران جوائنٹ ٹریڈ کمیشن کی ساتویں ملاقات تہران میں ہوئی جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر تجارت خرم دستگیر جبکہ ایرانی وفد کی قیادت وزیر انڈسٹری محمد رضا نیما رضی نے کی دونوں ممالک نے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان اور ایرانی صدر روحانی کے ویژن کے مطابق باہمی تجارت کو ایک بلین ڈالر سے پانچ بلین ڈالر تک لے جانے پر اتفاق رائے کیا ہے اس کے علاوہ دونون حکام نے ایگرو فوڈ پروسیسنگ اینڈ انفراسٹرکچر میں باہمی سرمایہ کاری کو بڑھانے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے اس موقع کہا کہ نواز شریف کے ویژن کے مطابق معاشی استحکام کو حاصل کیا جائے گا اس کے علاوہ تجارت‘ سرمایہ کاری‘ بینکنگ سسٹم ‘ کسٹم اینڈ ویزا میں بہتری لائی جائے گی وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر سے نوابشاہ گیس پائپ لائن کا منوصبہ پاکستان چین اقتصادی راہداری میں شامل ہے۔ پاکستان جلد ہی باقی رہ جانے والی گیس پائپ لائن کو جلد مکمل کرے گا اس موقع پر ایرانی وزیر نے کہا کہ باہمی تجارت کی راہ کی حائل تمام مشکلات کو جلد ختم کیا جائے گا انہوں نے نجی شعبہ کو ایران میں تجارتی ایکسپو منعقد کروانے کیلئے سہولیات دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :