جاپانی وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون کی پروازیں

جمعرات 23 اپریل 2015 04:59

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے کے دفتر کی چھت پر گزشتہ روز ایک ڈرون طیارہ مسلسل پروازیں کرتے ہوئے پایا گیا ، یہ بات مقامی میڈیا نے بتائی۔بڑے نشریاتی ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ وو دی کاشی نامی صدارتی رہائش گاہ کے سٹاف نے صبح کے قریب مرکزی ٹوکیو میں پانچ منزلہ عمارت کی چھت پر پچاس سینٹ میٹر (بیس انچ) طیارے کو اڑتے ہوئے دیکھا ہے۔

فضائی فوٹیج میں درجنوں پولیس افسران کو چھت پر دکھایا گیا ہے جبکہ شیشوں کی بنی اس جدید عمارت پر ایک ڈرون بھی پرواز کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے ۔این ایچ کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو اس ڈرون میں کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا تاہم اس میں ایک کیمرہ اور ایک پلاسٹک کی بوتل دیکھی ہے۔ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس نے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شینزو ایبے جو کہ ابھی انڈونیشیاء میں ہیں ، اس سے قبل تمام دن عمارت میں کام کرتے رہے اور اپنے نجی گھر سے رابطہ میں رہے ہیں جو کہ عمارت سے بمشکل پندرہ منٹ کے فاصلے پر ہے۔جاپان میں ڈرونز کا استعمال عام ہے ، یہ فضائی سروے ، فوٹو گرافی اور ویڈیو شوٹس کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے،ابھی ڈرون کے استعمال پر کوئی قانونی پابندی نہیں ہے۔

جنوری میں ایک چھوٹا ڈرون وائٹ ہاؤس کے گارڈن میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس نے خفیہ سروس تحقیقات کو متحد کردیا تھا ، آپریٹر ایک انٹیلی جنس ادارے کا ملازم تھا جو کہ اپنی دوست ڈیوائس پرکنٹرول کھو گیا تھا ۔امریکی استغاثہ کا کہنا ہے کہ کریمنل الزامات کو جاری نہیں رکھیں گے جبکہ وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کررکھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :