گورنرخیبرپختونخوا چارسالہ پوتے کے ہمراہ پشاور کا دورہ،کسی سکیورٹی اورپروٹوکول کے بغیر پشاورصدرکی سڑکوں پرواک کرتے رہے،گورنرکوغیرمتوقع طورپر درمیان پانے پرشہریوں کا خوشگوارحیرت کااظہار

جمعرات 23 اپریل 2015 04:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب احمدخان بدھ کی سہ پہرکسی سکیورٹی اورپروٹوکول کے بغیراپنے چارسالہ پوتے کے ہمراہ پشاورصدرکی سڑکوں پرواک کرتے رہے گورنرکوغیرمتوقع طورپراپنے درمیان پانے پرشہریوں نے خوشگوارحیرت کااظہارکیاجبکہ گورنرنے میڈیاکے سوالات کے جواب میں کہاکہ پاکستان بھراورخصوصاخیبرپختونخوااورفاٹاکے عوام بہادری اوردلیری میں بے مثال ہیں جنہوں نے بدترین شورش اوربدامنی کامقابلہ انتہائی جوانمردی سے کیادہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج اورسکیورٹی اداروں کے بہادرافسروں اورجوانوں اورعوام کی قربانیوں کے نتیجہ میں بہت جلدامن قائم ہوگاگورنربدھ کی سہ پہراپنے سکیورٹی عملہ اورپولیس حکام کواطلاع دئیے بغیرفورٹ روڈپرواقع گورنرہاؤس سے نکل آئے اس موقع پران کے ذاتی معاون اورچارسالہ پوتاقاسم خان ان کے ہمراہ تھے جاگرزاورٹریک سوٹ میں ملبوس سردارمہتاب احمدخان فورٹ روڈسے ایڈورڈزکالج روڈاوروہاں سے مال روڈکے راستہ پشاورصدرپہنچے طویل عرصہ بعدصوبہ خیبرپختونخواکے آئینی سربراہ اوروفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں(فاٹا)کے ا نتظامی سربراہ کاکسی پروٹوکول اورسکیورٹی کے بغیرپشاورصدرکی سڑکوں پرواک کرنے کایہ پہلاموقع تھاجس نے پشاورصدرکے شہریوں کوخوشگوارحیرت سے دوچارکردیایہی وجہ تھی کہ گورنرسردارمہتاب احمدخان جب ایڈورڈزکالج کے قریب پہنچے توکالج کے عقبی میدان میں کھیلنے والے طلبہ انہیں دیکھ کرباہرآئے ا ورگورنرسے مصافحہ کیاگورنرنے ان طلبہ کی خیریت دریافت کی اورانہیں پڑھائی پرتوجہ دینے کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں اورکھیلوں میں بھی بھرپوراندازسے حصہ لینے کی تلقین کی فورٹ روڈ،کالج روڈاورمال روڈپر واقع سکیورٹی فورسزکی ناکہ بندیوں سے گزرتے ہوئے گورنرنے یہاں تعینات جوانوں کے ساتھ مصافحہ کیااوران سے علیک سلیک کرتے ہوئے ان کے حوصلوں کوبڑھایاگورنرسردارمہتاب احمدخان راستہ میں عام شہریوں سے بھی ملے اوران کے ساتھ سلام دعاکی اس موقع پرشہریوں نے ان کے اس اقدام کوسراہتے ہوئے کہاکہ گورنرکے کسی پروٹوکول اورسکیورٹی کے بغیرسڑکوں پرنکلنے سے گذشتہ کئی سالوں سے متاثرہ صوبائی دارالحکومت پشاورکے عوام کے حوصلے بڑھیں گے خصوصاجب وہ اپنے ساتھ چارسالہ کمسن پوتے کوبھی لے کرگھوم رہے ہیں گورنرکی آمدکی اطلاع ملنے پرمال روڈپرواقع ٹیلی ویژن نیوزچینلزکے کیمرہ مین اوررپورٹرزکی ایک بڑی تعدادبھی وہاں پہنچی میڈیاکے سوالات کے جواب میں گورنرسردارمہتاب احمدخان نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ اورامن کے قیام کیلئے پاک فوج اورسکیورٹی اداروں کے افسروں اورجوانوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام اورخصوصاخیبرپختونخوااورفاٹاکے باشندوں کی بیش بہاقربانیوں کے نتیجہ میں امن کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے اوردہشت گردوں کاصفایاکیاجارہاہے اوروہ وقت دورنہیں جب پاکستا ن بھراورخصوصا خیبرپختونخواوفاٹامیں امن اورسکون ہوگاانہوں نے کہاکہ پاکستان اورخصوصااس صوبہ اورفاٹاکے عوام انتہائی بہادراوردلیرلوگ ہیں جنہوں نے بدامنی اورشورش کے بدترین حالات کابہت جوانمردی سے مقابلہ کیاانہوں نے اس یقین کااظہارکیاکہ حکومت کی کوششوں کے نتیجہ میں امن کی بحالی پریہاں کے عوام ایک بارپھرکسی خدشہ اورخوف کے بغیرمعمولات زندگی گزارسکیں گے میڈیاکارکنوں کی دعوت پرگورنر اس علاقہ میں قائم مختلف میڈیااداروں کے دفاتربھی گئے اوروہاں میڈیاکارکنوں سے گپ شپ کی جبکہ انہوں نے اس موقع پرایک نشریاتی ادارہ کے دفترمیں مغرب کی نمازبھی اداکی۔

متعلقہ عنوان :