ملائیشیاء،سزائے موت پانیوالے تین میکسیکن باشندوں کے کیس کی سماعت آج ہوگی

جمعرات 23 اپریل 2015 04:59

میکسیکوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)میکسیکو کے تین بھائیوں،جنہیں2012ء میں منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں ملائیشیاء میں سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے ، کی آخری عدالتی سماعت آج جمعرات کو ہو گی جو کہ ان کو جلاد کے غیض و غضب سے بچانے کی ایک کوشش ہوگی ۔میکسیکو کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ یہ افراد اپنے تمام قانونی حربے کھو بیٹھے ہیں ماسوائے ملائیشیاء کی اعلیٰ ترین عدالت کے سامنے آخری اپیل کے ۔

جو وکیل صفائی کے دلائل سنے گی۔لوئس الفونسو ، سائمن اور جوز رجینو گونزالز ولارئیل کو جنوبی ملائیشیاء کی ایک فیکٹری میں مارچ 2008ء میں گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے اس فیکٹری میں منشیات بنانے کے لئے 30کلوگرام (66پونڈ) نیتھم فیٹامائن اور آلات برآمد کئے تھے ۔

(جاری ہے)

ان تینوں لڑکوں نے، جن میں سے دو کی عمریں 30سال اور ایک کی چالیس سال ہے اس امر پر اصرارکیا ہے کہ وہ صفائی عملے کے طور پر کام کررہے تھے اور انہیں اس بات کا پتہ نہیں تھا کہ اس فیکٹری میں منشیات تیار کی جاتی ہے۔

منشیات کی سمگلنگ پر ملائیشیاء میں سزاء سنائے جانے پر لٹکا کر سزائے موت دی جاتی ہے ،انہیں مئی 2012ء میں سزا سنائی گئی تھی جس کی ایک سال بعد توثیق کردی گئی تھی۔میکسیکو کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے سزائے موت کے خلاف ملائیشیاء کے حکام سے بار بار میکسیکو کی پوزیشن کا اظہارکیا ہے۔ان بھائیوں کا تعلق شمال مغربی ریاست سینالووا کے دارالحکومت کلیاکن سے ہے جسے منشیات کے زبردست گروہ سینالووا کے اڈے کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :