اظہر علی بطور کپتان مصباح سے آگے نکل گئے، بطور کپتان سنچری کا کھاتہ کھولنے والے وہ لیجنڈ عمران خان کے بعد دوسرے قومی کرکٹر بن گئے، اظہر علی کے سیریز میں دو سو نو رنز ہو گئے ہیں کسی بھی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بطور کپتان پاکستانی ٹیم یہ سب سے زیادہ ٹوٹل ہے

جمعرات 23 اپریل 2015 04:44

میر پور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے کی اننگز کو کپتان اظہر علی کے نام کیا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ شیر بنگلا اسٹیڈیم میں نوجوان کپتان اظہر علی نے بطور اوپنر بیٹنگ کی ہیٹ ٹرک مکمل کی وہ آئے اور چھا گئے۔ ایک سو بارہ گیندیں کھیلیں ایک سو چھیاسٹھ منٹ تک کریز پر ٹھہرے اور ون ڈے کیرئر کی پہلی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

کہنے والے تو اظہر علی کو مصباح الحق ثانی کہتے ہیں لیکن ون ڈے سنچری کے اعزاز کے ساتھ نوجوان بلے باز اپنے لیڈر سے آگے نکل گئے۔ پہلے سینکڑے کے ساتھ اظہر علی بطور کپتان آٹھویں پاکستانی بن گئے وہ شاہد آفریدی کے بعد یہ کارنامہ دکھانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ شاہد آفریدی نے 2010 میں بنگلادیش کے خلاف ہی بطور قومی قائد سینکڑہ داغا تھا۔ اظہر علی لیجنڈ عمران خان کے بعد دوسرے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ون ڈے کیرئر میں بطور کپتان ہی پہلی سنچری بنائی صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اظہر علی کے سیریز میں دو سو نو رنز ہو گئے ہیں کسی بھی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بطور کپتان پاکستانی ٹیم یہ سب سے زیادہ ٹوٹل ہے۔

متعلقہ عنوان :