کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن،انصافیئے لڑاور پیپلز پارٹی والے ”بیٹھ گئے ہیں، سعد رفیق،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار”شیر“ ہیں اور شیر پاکستان میں امن اور پائیدار ترقی کے لئے ہمیشہ صف اول پہ رہا ہے،ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 23 اپریل 2015 04:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن،انصافیئے آپس میں لڑرہے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو خود نہیں پتہ نہیں وہ کھڑے ہیں یا ”بیٹھ گئے ہیں۔جماعتی الیکشن میں امیدوار کی اہمیت اُس کی جماعت سے وابستہ ہے تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار”شیر“ ہیں اور شیر پاکستان میں امن اور پائیدار ترقی کے لئے ہمیشہ صف اول پہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکمران جماعت کے سینئر و مرکزی رہنما و وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ترجمان حکومت پنجاب زعیم حسین قادری نے کیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھاری اکثریت سے منتخب ہونا ”عذاب“ بنا دیا گیا ہے کیونکہ ہمیں الیکشن میں کمپین نہیں کرنے دی جا رہی تاہم اس کے لئے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ بھی جانا پڑا تو ضرور جاوٴنگا۔میڈیا نے نمائندوں کے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق اور زعیم حیسن قادری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہترین حکمت عملی سے کراچی پُر امن شہر بن چکا ہے۔تاہم تحریک انصاف کو صرف”الزام“ اور واویلہ کے علاوہ کچھ نہیں آیا۔