آئندہ دو روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعرات 23 اپریل 2015 04:53

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔آئندہ چند روز کے دوران پنجاب ، خیبرپختونخواہ کیمیدانی علاقوں ،صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات: پڈعیدن 44 ،سبی ،لاڑکانہ، موہنجوداڑو، دادو،سکھر، شہیدبینظیرآباد43، مٹھی ،لسبیلا ، حیدرآباد ،روہڑی، چھور، تربت، جیکب آباد ، خان پور، رحیم یارخان42، نورپورتھل، بھکر،بہاولپور 41، ملتان ،ڈی جی خان، ڈی آئی خان، جوہرہ آباد میں 40ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے۔

رواں ہفتے کے دوران گندم کی کٹائی اور کپاس کی کاشت والے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں ریکارڈ کئے گئے پولن کی تعداد ایک ہزار چوبیس کعب ریکارڈ کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :