ملک اسحاق سمیت 12 افراد کی ہلاکت پر اہلسنت والجماعت کا احتجاج نہ کرنے کا عندیہ، امن پسند جماعت ہیں کسی بھی فرد کو قبول نہیں کرتے جس کا تعلق عسکریت پسندی سے رہا ہو، سینئر عہدیدار اہلسنت والجماعت

جمعہ 31 جولائی 2015 09:28

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء ) لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق اور اس کے 2 بیٹوں سمیت 12 افراد کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر اہلسنت والجماعت نے احتجاج نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر اہلسنت والجماعت کے سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’ہم امن پسند جماعت ہیں اور ایسے کسی بھی فرد کو قبول نہیں کرتے جس کا تعلق عسکریت پسندی سے رہا ہو، اسی لیے ملک اسحاق اور دیگر کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر سٹرکوں پر احتجاج کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘۔

انھوں نے کہا کہ عدالتی نظام کے باوجود ماروائے عدالت ملک اسحاق اور اس کے ساتھیوں کا قتل کی بھرپور مزمت کرتے ہیں تاہم یہ ایسا معاملہ نہیں ہے کہ اس کے لئے سڑکوں پر نکلا جائے۔اہلسنت والجماعت کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ دینی مدارس ان دنوں بند ہیں جس کے باعث جماعت سڑکوں پر اپنی طاقت دیکھا نہیں سکتی۔

متعلقہ عنوان :