ملا عمر کی ہلاکت افواہ ہے،حقیقت جاننے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان،پاک بھارت مذاکرات دونوں کے مفاد میں ہے،قومی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،گورداس پور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،پاکستان خود دہشت گردی کاشکارہے،افغانستان میں امن کے خواہش ہیں،امن مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں،ترجمان دفترخارجہ خلیل اللہ قاضی کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

جمعہ 31 جولائی 2015 08:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء)پاکستان نے افغان طالبان کے امیر المومنین ملا عمر کی ہلاکت کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت جاننے کی کوشش کررہے ہیں، پاک بھارت مذاکرات دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، قومی مفاد پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دفاع کا حق محفوظ رکھتاہے،جمعرات کے روزترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان گورداس پور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ،گورداس پور حملے کا آپریشن ابھی جاری ہی تھا کہ بھارت نے بلاجواز اور بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی ہے،پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور کئی عرصہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے،کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کے سوچ بھی نہیں سکتے،بھارت کی طرف سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر ہونے والی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں،بھارت خطے میں امن کیلئے سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں بند کرے،پاک بھارت مذاکرات دونوں ممالک کی عوام کے مفاد میں ہے،قومی مفاد پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے اگر بھارت کی جانب سے جارحیت کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دینے اور دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں،،پاکستان خطے میں امن کی خواہش رکھتا ہے اور تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قومی سلامتی کیمشیروں کی ملاقات سے متعلق حکام رابطے میں ہیں تاہم ملاقات کے حوالے سے حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور افغانستان برادر پڑوسی ملک ہیں، افغانستان میں امن مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے اور خواہش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو،افغانستان میں امن دیکھنا چاہتے ہیں،افغانستان میں امن ہوگا تو خطہ خوشحال ہوگا،افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں اور امن کیلئے ہر قسم کی معاونت جاری رکھیں گے،افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا تعین فریقین کی ذمہ داری ہے ہمارا کام صرف سہولت کار کا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی صوبے پنجاب کے شہر گورداسپور پولیس اسٹیشن پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے، گورداسپور واقعہ کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی پنجاب کو دورہ منسوخ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باوٴنڈری پر معاہدوں کی خلاف ورزی پر تشویش ہے اور پاکستان اپنے قومی مفاد میں تمام تر اقدامات اٹھائے گا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ملا عمرکی ہلاکت سے متعلق افواہوں کے بارے پڑھا ہے حقیقت جاننے کی کوشش کررہے ہیں فی الحال ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق افواہوں پر تبصرہ نہیں کروں گا،جوں ہی مصدقہ اطلاعات موصول ہوں گی تو میڈیا کے سامنے شیئر کیا جائیگا،ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے مختلف افواہیں زیر گردش ہیں لیکن خبر کی تحقیق کے بغیر تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے۔