بھارت کے پاس گورداس پور حملے کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے،پاکستان ، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان خطے کے امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے ، بھارت پاکستان پر الزام لگانے سے بازرہے، ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 31 جولائی 2015 08:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء) پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاس گورداس پور حملے کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان خطے کے امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے ، بھارت پاکستان پر الزام لگانے سے بازرہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے گورداس پور حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے پاکستان کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے بھارت پر حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی روایت تشویشناک ہے بھارتی وزیر داخلہ نے دہشتگردوں کے پاکستان سے داخل ہونے کے بیا دیا تھا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کے اشتعال انگیز بیان خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے دہشتگرد پاکستان اور بھارت کے مشترکہ دشمن ہیں دہشتگردی کا مقابہل کرنے کے لیے اقدام تراشی کی بجائے تعاون کو فروغ دینا ہوگا ۔