وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت روانہ ہونے والے عازمینِ حج کا فلائٹ شیڈول جاری کر دیا،حج فلائٹ اپریشن 16اگست سے شروع ہو کر 17/ستمبر تک جاری رہے گا: ترجمان

بدھ 12 اگست 2015 08:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء)وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے سرکاری سکیم کے تحت حج پر روانہ ہونے والے عازمینِ حج کا فلائٹ شیڈول اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا۔ حج فلائٹ اپریشن 16/اگست سے شروع ہو کر 17/ستمبر 2015 تک جاری رہے گا جس کے تحت 71ہزار 6سو 84عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت کے ترجمان نے عازمینِ حج سے درخواست کی ہے کہ وہ وزارت کی ویب سائٹwww.hajjinfo.orgپر اپنی حج پرواز سے متعلق تفصیلات دیکھ لیں۔

وزارت کے ترجمان نے مزید کہا کہ تمام عازمینِ حج روانگی سے قبل نہ صرف ویکسی نیشن کروائیں بلکہ حج سے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کریں جن کی تشہیرریڈیو ، ٹیلی ویژن اور اخبارات کے ذریعے کی جا رہی ہے تاکہ عازمینِ حج کو مناسکِ حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :