پی سی بی کا سرفراز احمد کو بطور کپتان آزمانے پر غور،سرفراز کو رواں برس انگلینڈ لائنز کے خلاف شیڈول سیریز میں پاکستان اے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان

بدھ 12 اگست 2015 08:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے رواں برس دسمبر میں انگلینڈ لائنز کے خلاف شیڈول سیریز میں انہیں پاکستان اے ٹیم کا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی حکام نے بتایا ہے کہ پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے پاکستان اے ٹیم کیلئے کئی ٹورز شیڈول کر رکھے ہیں، پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان پانچ لسٹ اے، پانچ ٹی ٹونٹی اور دو روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔