فیصل آباد ، مختلف وجوہات کی بناء پر چار خواتین سمیت پانچ افراد کا اقدام خود کشی

بدھ 12 اگست 2015 08:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء) مختلف وجوہات کی بناء پر چار خواتین سمیت پانچ افراد کا اقدام خود کشی جبکہ نوسر باز نے نشہ آور چیز کھلا کرایک ریٹائرڈ فوجی کو لوٹ لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نوسر بازوں نے نذیر نامی شخص کونشہ آور چیز کھلا دی جس کے نتیجہ میں وہ بیہوش ہوگیا اور نوسر باز اس نے تیس ہزار نقدی اور موبائل فون لیکر فرار ہوگئے،علاوہ ازیں بلوچنی کی اٹھارہ سالہ ثمن ،مدینہ آباد کی پندرہ سالہ اقصیٰ ،سیالوی کالونی گلی نمبر د س کی حنا ،موضع کھوپڑا پنڈی بھٹیاں کی نور کوثر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محمدندیم نے زہر کھا کر زندگی کے خاتمہ کی کوشش کی لیکن فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ڈاکٹرز نے طبی امداد دے کر ان کی جان بچالی اور اب حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :