امریکا میں ایک ارب ڈالر کی کوکین اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام

بدھ 12 اگست 2015 08:42

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء)امریکی کوسٹ گارڈ نے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بحرالکاہل سے دس ماہ کے دوران تیس ہزار کلو گرام کوکین ضبط کر لی۔امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق بحر الکاہل میں دس ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں تیس ہزار کلو گرام کوکین پکڑ لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی مالیت ایک اعشاریہ صفر ایک ارب ڈالر بنتی ہے۔

یہ کوکین اکتوبر دو ہزار بارہ سے تیس ستمبر دو ہزار چودہ کے دوران ضبط کی گئی ہے۔ جس میں کوسٹ گارڈ کی تیئس ٹیموں نے حصہ لیا۔ حکام کے مطابق امریکا کی تاریخ میں منشیات کی یہ سب سے بڑی برآمدگی ہے۔ برآمد کی گئی بتیس میٹرک ٹن اصلی کوکین جہاز کے ذریعے کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیا گو کے ساحل پر پہنچا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :