یمن میں 8لاکھ بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں،اقوام متحدہ،یمن میں متحارب گروپ جان بوجھ کر سویلین آبادی کو خوراک کی فراہمی روکے ہوئے ہیں

بدھ 12 اگست 2015 08:43

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2015ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں 8لاکھ سے زائد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں ، متحارب گروپس جان بوجھ کر سویلین آبادی کو خوراک کی کمی کی جانب دھکیل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کا شکار ملک یمن میں سویلین آبادی کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے اور آٹھ لاکھ سے زائد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں یمن میں دونوں متحارب گروپ جان بوجھ کر سویلین آبادی کو خوراک کی فراہمی روکے ہوئے ہیں اور آبادی کو خوراک کی قلت کی جانب دھکیل رہے ہیں

متعلقہ عنوان :