سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ: پنکج ایڈوانی اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب،بھارتی کھلاڑی نے فائنل میں چین کے یان بینگ تاو کوبیسٹ آف 11 فریمز میں 2 کے مقابلے میں 6 فریمز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بدھ 12 اگست 2015 08:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء) کراچی میں ہونے والی سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ دفاعی چیمپئن پنکج ایڈوانی نے جیت لی۔ فائنل میں بھارت کے پنکج ایڈوانی نے چین کے یان بینگ تاو کو شکست دی۔ انہوں نے بیسٹ آف 11 فریمز کے مقابلے میں 2 کے مقابلے میں 6 فریمز جیتے اور یوں ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں پنکج ایڈوانی نے پاکستان کے اسجد اقبال کو شکست دی تھی۔ انہوں نے اسجد اقبال کے خلاف 4 کے مقابلے میں 5 فریمز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے سیمی فائنل میں چین کے یان بینگ تاو نے پاکستان کے محمد آصف کو شکست دی تھی۔ فائنل میں مگر وہ پنکج ایڈوانی کا سامنا نہ کر سکے اور پنکج نے باآسانی میچ اپنے نام کر لیا۔

متعلقہ عنوان :