پیپلز پارٹی ختم ہونے کا راگ الاپا جارہا ہے،پارٹی ختم ہوئی نہ کبھی ہوگی،بلاول بھٹو زرداری،احمق سن لیں اب یہ جھنڈا میں نے اٹھالیا ہے، ذوالفقار بھٹو کو شہید کرکے بھی کہا گیا تھا پارٹی ختم ہوگئی، چیئرمین پیپلز پارٹی کا جلسہ سے خطاب
بدھ 12 اگست 2015 08:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی کے ختم ہونے کا راگ الاپا جارہا ہے،پیپلز پارٹی نہ کبھی ختم ہوئی تھی اور نہ کبھی ہوگی ،احمق سن لیں اب یہ جھنڈا میں نے اٹھالیا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کرکے بھی کہا گیا تھا کہ اب پیپلز پارٹی ختم ہوگئی لیکن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے یہ تاثر ختم کردیا تھا۔
وہ لاشیں دے کر ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں لیکن بھول جاتے ہیں کہ شہادت ہماری میراث ہے۔ بین الاقوامی اور مقامی اسٹیبلشمنٹ نے عوام کے حقوق کی بات کرنے والوں کی سزا موت مقرر کر رکھی ہے۔ وہ منگل کو منارٹی ونگ کراچی کے تحت بلاول ہاؤس کے ہیلی پیڈ گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان، صوبائی وزیر گیان چند اسرانی، منارٹی ونگ کے صدر مشتاق مٹو، کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو بھی موجود تھیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 11 اگست وہ تاریخ ہے جس کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے منارٹی کا دن قرار دیا۔ پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ چاہے کوئی کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو وہ پہلے پاکستانی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئین بناتے وقت اس میں لکھ دیا تھا کہ میرٹ کی بنیاد مذہب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 11 اگست کو قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو اپنی اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ پیپلز پارٹی پہلی سیاسی جماعت ہے جو پاکستانیوں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں کرتی۔ وقت چاہے جتنا ہی آگے چلا جائے لیکن ہمارا نظریہ کل بھی مضبوط تھا اور آئندہ بھی مضبوط رہے گا۔ آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ زندہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مفاد پرست پاکستانیوں کو مذہب اور کسی بھی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں، جو اس طرح عوام کو تقسیم کرکے اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے اس وقت اس طرح کی تقسیم کے خلاف نظریہ دیا جب کوئی بھی عوام کے حقوق کی بات نہیں کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حقوق دینے کی سزا بین الاقوامی اور مقامی اسٹیبلشمنٹ نے موت مقرر کررکھی ہے تاکہ اس قوم کو مذہب اور قومی بنیادوں پر تقسیم کرکے اپنے مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔ پہلے عوام کو تقسیم کیا جاتا رہا ہے یہاں تک کہ پاکستانیوں کا نام مذہبی انتہا پسندوں کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے۔ اس ملک کے ساتھ مذہب کا نام جوڑ کر اسے مذہبی انتہا پسند قرار دیا جاتا رہا ہے۔یہ میرے ملک ہی نہیں بلکہ مذہب کے خلاف بھی سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیا جاتا تھا تو میری نہتی ماں نے اس وقت دہشت گردوں کو للکارا لیکن میری ماں شہید ہوگئی۔ پھر بھی پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری رہی اور پھر ہمیں سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی کا تحفہ دیا گیا اور ہمارے رہنما کے بیٹے کو اغواء کرلیا گیا۔ پھر بھی پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا یہ ہمارے ملک کو مذہبی منافرت کا شکار کرنے کی سازش تھی اور ہمیں لاشیں دے کر ڈرانا چاہتے ہیں لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ شہادت ہماری میراث ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو احمق لوگ یہ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہورہی ہے ۔ ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا تھا تب بھی کہا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی لیکن اس کی بیٹی نے جدوجہد جاری رکھی اور پھر محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی شہید کردیا گیا اور ایک بار پھر یہ راگ الاپا گیا کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی یہ راگ الاپا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ہے۔ ان احمقوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی نہ کبھی ختم ہوئی تھی اور نہ کبھی ختم ہوگی کیونکہ اب اس کا جھنڈا میں نے اٹھالیا۔ پیپلز پارٹی اقلیتوں کی پارٹی ہے۔ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ۔ مظلوموں کی آواز ہے۔ عوام کے دلوں میں بسنے والی جماعت ہے۔ یہ کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔حیران کن طور پر بلاول بھٹو نے تقریر کے دوران اپنے والد آصف علی زرداری کا ذکر نہیں کیا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 12 اگست 2015 کی مزید خبریں
-
آئی سی سی نے ٹیسٹ ، ٹی 20، ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، ٹیسٹ اور ٹی20 کی درجہ بندی میں پاکستانی تیسرے ، ایک روزہ میچوں میں اس کا نمبر آٹھواں ہے،جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں ... مزید
-
سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ: پنکج ایڈوانی اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب،بھارتی کھلاڑی نے فائنل میں چین کے یان بینگ تاو کوبیسٹ آف 11 فریمز میں 2 کے مقابلے میں 6 فریمز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
-
پی سی بی کا سرفراز احمد کو بطور کپتان آزمانے پر غور،سرفراز کو رواں برس انگلینڈ لائنز کے خلاف شیڈول سیریز میں پاکستان اے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان
-
قصور زیادتی سکینڈل، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فرائض میں غفلت برتنے پر ڈی پی او قصور‘ 2ڈی ایس پیزکو او ایس ڈی بنا دیا گیا،ڈی پی او قصور رائے بابر سعید‘ ڈی ایس پی سٹی قصورحسن فاروق اور ڈی ایس پی سپیشل برانچ ... مزید
-
پیپلز پارٹی ختم ہونے کا راگ الاپا جارہا ہے،پارٹی ختم ہوئی نہ کبھی ہوگی،بلاول بھٹو زرداری،احمق سن لیں اب یہ جھنڈا میں نے اٹھالیا ہے، ذوالفقار بھٹو کو شہید کرکے بھی کہا گیا تھا پارٹی ختم ہوگئی، چیئرمین ... مزید
-
پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے،نواز شریف،دنیا کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے،نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنا نا ہوگی،پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک کیساتھ اچھے ... مزید
-
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس، عسکری قیادت کا ہر قسم کی جارحیت ودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لیے موثر کارروائیاں جاری رکھنے ، دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے پر اتفاق
-
بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی 22 سالہ خا تو ن دم تو ڑ گئی، آزادکشمیر کے متعدد مقامات پر بھا رتی فو ج کی جا نب سے لائن آف کنٹرول کی کھلی خلاف ورزیاں جا ری ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنردفترخارجہ طلب،بھارتی ... مزید
-
وفاقی حکو مت کی پہلی نجکاری، نیشنل پاور کنسٹریکشن کمپنی سعودی عرب گروپ کو ڈھائی ارب روپے میں فرو خت
-
مسئلہ کشمیر نظر انداز نہیں کر سکتے ،مذاکراتی ایجنڈے میں نا گزیر حیثیت کا حامل ہے، پاکستان ،پاک بھارت سلامتی مشیروں کی ملاقات کے لئے حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ،رواں ہفتے تاریخ تعین بارے جواب دیں گے،ملاقات ... مزید
-
دوسری جنگ عظیم میں بھی انتخابات ہوئے، ملک میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہو سکتے،سپریم کورٹ ،سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی وجوہات اور تجاویز 24 گھنٹوں میں دی جا ئیں ،الیکشن کمیشن ... مزید
-
حکومتوں نے آئین و قانون کی پاسداری کرنا ہے یا نہیں،سپریم کورٹ، اردونفاذکیس میں آج جواب طلب،حکومتیں خود آئین کی پاسداری نہیں کریں گی تو دوسروں کو وہ کس طرح پاسداری کا کہہ سکتی ہیں، 36 دنوں میں عدالتی ... مزید
-
فوری اور سستا انصاف، سینٹ کمیٹی نے سفارشات تیار کرنا شروع کر دی،کمیٹی چھ ہفتوں میں سفارشات تیار کرے گی، عملدرآمد کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی میں سابق ججز ، بار کونسل کے نمائندوں،سابق ... مزید
-
تلور کے شکار،سپریم کورٹ نے اپیلیں آج سماعت کیلئے لگانے کا حکم دے دیا،صوبے آئین و قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو شکار کے معاملات میں اجازت کا حق دے سکتے ہیں،عدالت عظمیٰ کا وفاق اور صوبوں ... مزید
-
شدت پسندوں کو ٹھکانے لگانے کے عزم پر قائم ہیں ، پا کستا ن ، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اب تک 60000 سے زائد جانیں قربان کر چکے پاکستانی عوام اور حکومت افغان حکومت اور عوام کے دکھ درد کا بخوبی ادراک ... مزید
-
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، اسمبلیوں سے استعفے دینے پر غور
-
نوازشریف کا یوم آزادی پر قوم کو بے مثال اور لاجواب تحفہ،ملک سے گیس چوری روکنے کا قانون ختم کردیا،گیس کمپنیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے،قانون ختم کرنے کی ذمہ داری نوازشریف،پرویز رشید،آفتاب شیخ اور ظفراللہ ... مزید
-
بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری پر نہیں صرف اس حصے پر اعتراض ہے جو آزاد کشمیر سے گزرتا ہے،بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان ، پاکستان مستحکم اور خوشحال ہوگا ہوگا تو دونوں ممالک کے تعلقات اچھے ہوں ... مزید
-
جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے پارٹی کے اندر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کرلیا ،14اگست کو پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے‘ ذرائع
-
ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان کے دورے پر آئیں گے ،وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کریں گے
-
اربوں کی کرپشن، امیر حیدر ہوتی کیخلاف تحقیقات مکمل،جلد گرفتار ی کا امکان،سابق وزیراعلیٰ کے پی کے کے خلاف آمدنی سے زیادہ اربوں کے اثاثے بنانے کاالزام، الزامات سگے باپ مرحوم اعظم خان ہوتی نے لگائے،امیر ... مزید
-
گرے ٹریفکنگ،تارکین وطن کی کالیں کرنے پر وفاق اور کمپنیوں سے 24 گھنٹوں میں جواب طلب، 80 لاکھ تارکین وطن اربوں روپے زرمبادلہ بھیجتے ہیں،نہیں اپنے ملک اپنوں کا پتہ کرنے،ان سے بات کرنے پر بھاری رقم خرچ ... مزید
-
افغانستان اور پاکستان کو محفوظ ٹھکانے ختم کرنے ہوں گے،امریکا ، افغان قیادت اورطالبان کے درمیان مصالحتی عمل امریکا کااولین مقصد ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ
-
آسٹریا میں غیرقانونی تارکین وطن سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا، پاکستانی بھی سوار
-
ایبولا وائرس کے باعث موت سے بچ جانیوالے مریض اندھے پن کا شکارہورہے ہیں، عالمی ماہرین صحت
-
مشرقی عراق میں دو کار بم دھماکے، 42 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ، پہلا دھماکہ باقوبہ شہر کے مصروف بازار میں ہواجس میں 35 جبکہ دوسرا ایک گاڑی میں ہوا جس میں سات افراد ہلاک ہو ئے
-
جاپان کے سینڈائی جوہری پلانٹ نے پھر سے کام شروع کر دیا،دوسرا ری ایکٹر اکتوبر میں چلایا جائے گا۔ حکو متی کمپنیو ں نے عوام کی سخت مخالفت کے باوجود 25 ری ایکٹروں کو پھر سے شروع کرنے کے لیے درخواست دے رکھی ... مزید
-
امریکا میں ایک ارب ڈالر کی کوکین اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام
-
یونان کے ساتھ ٹیکنیکل سمجھوتہ طے پا گیا ہے، یورپی کمیشن
-
یمن میں 8لاکھ بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں،اقوام متحدہ،یمن میں متحارب گروپ جان بوجھ کر سویلین آبادی کو خوراک کی فراہمی روکے ہوئے ہیں
-
وزیر اعظم نواز شریف ڈاکٹر بن گئے،بیلاروس سٹیٹ یونیورسٹی نے باہمی تعلقات کے فروغ کی خدمات میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا
-
این اے 19 ضمنی الیکشن،بائیومیٹرک مشین سسٹم استعمال کرنے کا فیصلہ،2 درجن سے زائد پولنگ سٹیشن پر تجربہ کیا جائیگا،الیکشن کمیشن
-
آبی ذخائر کی تعمیر میں تاخیر اپوزیشن کی نواز شریف حکومت پر شدید تنقید ، حکومت خواب غفلت سے جاگے اور ملک میں ڈیم بنانے کا مسئلہ سیاسی بنیادوں پر نہیں تکنیکی بنیادوں پر حل کرے ، اراکین کا مطالبہ
-
خواجہ آصف نے کالا باغ ڈیم پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کو مسترد کردیا،کالا باغ ڈیم پر قومی اتفاق رائے کے لئے اے پی سی بلائی جاسکتی ہے،مسئلہ پارلیمنٹ کے فورم پر ہی حل ہونا چاہی،وفاقی وزیر پانی و بجلی، ... مزید
-
سینیٹ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط نے پی آئی آے کے ملازمین کو اندرون ملک پروازوں پر ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کر دی،پی آئی اے حکام نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ملازمین کے روئیے ... مزید
-
وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت روانہ ہونے والے عازمینِ حج کا فلائٹ شیڈول جاری کر دیا،حج فلائٹ اپریشن 16اگست سے شروع ہو کر 17/ستمبر تک جاری رہے گا: ترجمان
-
مسلم لیگ ن نے جموں کشمیر پیپلز پارٹی سے سیاسی اتحاد ختم کرنے کا فیصلہ،جلد باضابطہ اعلان متوقع،خالد ابراہیم سے اختلافات شدت اختیار کر گئے،برجیس طاہر نے قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا
-
ذاتی مفادات اور سرکاری اعلی افسران کے خلاف اراکین قومی اسمبلی متحد ہو گئے ، اراکین کے استحقاق اور عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، اراکین
-
نیب نے پلی بارگین کے تحت 10 ارب 72 کروڑ روپے قومی مجرمون سے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے ، نیب رپورٹ میں انکشافات
-
فیصل آباد ، مختلف وجوہات کی بناء پر چار خواتین سمیت پانچ افراد کا اقدام خود کشی
-
عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم خالد شمیم کی بیوی نے تنخواہ کے حصو ل کے لئے در خواست دائر کر دی ، عدالت عالیہ کا اسے نئی درخواست دائر کرنے کا حکم
-
الطاف حسین کے نام سے موسوم یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
-
رینجرزکی ایم کیو ایم کو دی گئی187 ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں شامل کئی ٹارگٹ کلرز بیرون ملک فرار،فہرست میں شامل قمرعرف ٹیڈی ظفرعرف ظفرو اور ارشد جنوبی افریقہ کے شہرجوہانس برگ میں مقیم
-
اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے سرکاری میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ پر داخلوں کیلئے76سیٹیں مختص، اوور سیز پاکستانیوں کے بچے مذکورہ سیٹوں پر داخلہ کیلئے20اگست تک درخواستیں دے سکتے ہیں
-
قصور سیکنڈل،اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف”متحد“ وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ مانگ لیا، قصور واقعہ کو زمین کا تنازعہ قرار دینے اور ملزمان کو مبینہ طورسیاسی تحفظ دینے کے الزام پررانا ثنا اللہ سے بھی ایک ... مزید
-
اداکارہ میرا نے جشن آزادی منانے کیلئے قومی پرچم کے رنگوں سے مز ین قیمتی لباس تیار کرالیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.