سینیٹ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط نے پی آئی آے کے ملازمین کو اندرون ملک پروازوں پر ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کر دی،پی آئی اے حکام نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ملازمین کے روئیے پر معافی طلب کر لی ،مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پی آئی اے کے دو ملازمین کو برطرف کر دیا

بدھ 12 اگست 2015 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء) سینیٹ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے پی آئی آے کے ملازمین کو اندرون ملک پروازوں پر ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کر دی ہے ،پی آئی اے حکام نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ملازمین کے روئیے پر معافی طلب کر لی جبکہ مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پی آئی اے کے دو ملازمین کو برطرف کر دیا کا اجلاس چیئر مین کمیٹی سینیٹر ڈاکڑ جہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور سینیٹر خوش بخت شجاعت کی استحقاق کی تحاریک کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ ایتھک کمیٹی کے قیام کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

سینیٹر خوش بخت شجاعت کی استحقاق کی تحریک کے حوالے سے سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ PIAکے ملازمین کے ملکی فری ہوائی سفر کے حوالے سے لگائے جانیوالے ٹیکس پر ملازمین میں بھی تشویش پائی جاتی ہے وزارت نے ٹیکس حتم کرانے کیلئے سفارش بھی کی تھی مگر اس حوالے سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی جس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس میں ایف بی آر کو بھی بلایا جائے اور کمیٹی حکومت سے سفارش کریگی کہ ملازمین کو فائدہ پہنچانے کیلئے ٹیکس کو ختم کیا جائے اور آئندہ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن تمام ریکارڈ کے ساتھ کمیٹی کو آگاہ کرے کہ متعلقہ وزیر کو معاملات بارے بریفنگ کیوں نہیں فراہم کی گئی تھی سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی استحقاق کی تحریک کے حوالے سے سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ PIAکی طرف سے جو ورکنگ پیپر فراہم کیا گیا ہے وہ سرا سر جھوٹ پر مبنی ہے جس پر جنرل میجنر PIAعامر بشیر نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمیں سعودی عرب سے ملازمین کے نا مناسب رویے کیخلاف عوام سے بھی شکایات مل رہی ہیں کہ ان کا رویہ مناسب نہیں ہے شکایات کے ازالے کے لئے پچھلے ہفتے سعودی عرب جا کر معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جن ملازمین نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کیا تھا ان کے خلاف اسٹیشن مینجر نے انکوائری بھی کی ہے اور انکا کسی دوسری جگہ پر تبادلہ بھی کر دیا گیا ہے جس پر چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ پارلیمنٹ کو غلط معلومات فراہم کرنا انتہائی دکھ کی بات ہے احتیاط کی جائے اور انکے تدارک کیلئے اقدامات بھی اٹھائے جائیں ۔جنرل مینیجر نے کمیٹی کو بتایا کہ آ ج صبح ہی سعودی عرب کے ائیر پورٹ پر 2ملازمین کو معطل کیا گیا ہے اور یہاں بھی کچھ ملازمین کو معطل کیا گیا ہے انکے نامناسب رویے کی وجہ سے اب وہ PIAمیں کام بھی نہیں کر سکیں گے ۔

ہم ملازمین کے نامناسب رویے پر معزز سینیٹر سے معذرت کرتے ہیں کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ یہ ورکنگ پیپر واپس لیے جائیں اور آئندہ اجلاس میں حقیقت پر مبنی معلومات فراہم کی جائیں ۔کمیٹی کے اجلاس میں اخلاقیات کمیٹی کے قیام کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیا گیا اور اراکین کمیٹی نے چیئر مین کمیٹی سے سفارش کی کہ کمیٹی کے قیام کے حوالے سے ورکنگ پیپر آج وصول ہوئے ہیں ہمیں اپنی سفارشات مرتب کرنے کیلئے جمعرات تک کا ٹائم فراہم کیا جائے ۔

پھر کمیٹی اپنی سفارشات چیئر مین سینیٹ کو پیش کریگی جو سینیٹ بزنس ایڈوائزی کمیٹی میں اس حوالے سے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لے کر فیصلہ کریگی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز عطا الرحمان ، مس نگہت مرزا ، سید مظفر حسین شاہ ، پروفیسر ساجد میر اور فرحت اللہ بابر کے علاوہ سیکریٹری پارلیمانی امور اور سیکریٹری ایوی ایشن کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :