جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس، عسکری قیادت کا ہر قسم کی جارحیت ودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لیے موثر کارروائیاں جاری رکھنے ، دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے پر اتفاق

بدھ 12 اگست 2015 08:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء ) ملک کی عسکری قیادت نے ہر قسم کی جارحیت ،دہشت گردی ، اوردرپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لیے موثر کارروائیاں جاری رکھنے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق منگل کے روز جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل راشد محمود کی زیر صدارت جوئنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر میں جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس ہو ا ہے جسمیں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمدزکاء اللہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان ، سیکرٹری دفا ع سمیت دیگر فوجی حکام نے شرکت کی ہے ، اجلاس میں درپیش چلینجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ وارنہ امور ، آپریشن ، ضرب عضب ، قومی سلامتی کے امور ، مشترکہ عسکری تعلیم و تربیت ،سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے مسلح فوج کے جوانوں کی کوششوں کو سراہا ہے اور جوانوں کوخراج تحسین اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی ہے ، اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن جاری آپریشن ضرب عضب کا بھی جائزہ لیا گیا اور اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت شرکاء اجلاس نے آپریشن ضرب عضب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے کا عزم اظہار کیا ہے ، اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحا ل کی بہتری اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :