نیب نے پلی بارگین کے تحت 10 ارب 72 کروڑ روپے قومی مجرمون سے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے ، نیب رپورٹ میں انکشافات

بدھ 12 اگست 2015 08:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پلی بارگین کے تحت مختلف قومی مجرموں سے گزشتہ 15 سالوں کے دوران 10 ارب 72 کروڑ روپے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 262 ارب 88 کروڑ روپے لوٹی ہوئی دولت واپس لی ہے خبر رساں ادارے کو حاصل دستاویزات میں نیب نے بتایا ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت ملزمان سے لوئی ہوئی دولت واپس لینے کے لئے مختلت سکیم موجود ہیں جس میں رضاکارانہ واپسی ، پلی بارگین ، ری شیڈولنگ قرضہ جات ، پی سی بی ایل مقدمات میں ریکوری اور جرمانوں کی مد میں وصولی شامل ہیں دستاویزات کے مطابق پلی بارگین اور رضاکارانہ طور پر مجموعی طور پر 29 ارب 76 روڑ روپے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے گئے ہیں ۔

2000 ء میں پلی بارگین کے تحت 56 کروڑ رضاکارانہ سکم کے تحت 66 لاکھ ، 2001 ء میں پلی بارگن کے تحت 52 کروڑ رضاکارانہ سکیم کے تحت 95 لاکھ ، 2002 میں پلی بارگین کے تحت ایک ارب 31 کروڑ روپے رضاکارانہ کے تحت 18 کروڑ ، 2003 میں پلی بارگین کے تحت 80 کروڑ رضاکارانہ کے تحت 84 کروڑ 2004 میں پلی بارگین 42 کروبڑ رضاکارانہ ، 33 کروڑ ، 20005 میں 60 کروڑ رضاکارانہ 52 لاکھ 2005 60 کروڑ روپے پلی بارگین کے تحت وصول ہوئے ۔

(جاری ہے)

2006 ء میں پلی بارگین کے تحت ایک ارب 45 لاکھ ، 2007 میں پلی بارگین کے تحت 50 کروڑ ، 2008 میں 58 کروڑ ، 2009 میں 90 کروڑ ، 2010 میں 18 کروڑ روپے ، 2011 میں ایک ارب 30 کروڑ 55 لاکھ روپے ، 2012 میں ایک ارب 29 کروڑ روپے ، 2013 میں پلی بارگین کے تحت 45 کروڑ ، 2014 میں 42 کروڑ جبکہ 2015 میں ایک ارب 55 کروڑ روپے پلی بارگین کے تحت وصولیاں ہوئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :