رینجرزکی ایم کیو ایم کو دی گئی187 ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں شامل کئی ٹارگٹ کلرز بیرون ملک فرار،فہرست میں شامل قمرعرف ٹیڈی ظفرعرف ظفرو اور ارشد جنوبی افریقہ کے شہرجوہانس برگ میں مقیم

بدھ 12 اگست 2015 08:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء)رینجرزکی ایم کیو ایم کو دی گئی187 ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں شامل کئی ٹارگٹ کلرز کے بیرون ملک فرار ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کو دی گئی 187 ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں شامل کئی ٹارگٹ کلرز کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ملزموں کی کھوج میں سرگرداں ذرائع کہتے ہیں کہ فہرست میں شامل قمرعرف ٹیڈی ظفرعرف ظفرو اور ارشد جنوبی افریقہ کے شہرجوہانس برگ میں مقیم ہیں۔

مختلف ادوار میں گرفتار کیے گئے ان ٹارگٹ کلرز کے ساتھیوں کی تفتیشی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جن کے مطابق فہرست میں شامل پہلا نام ابو عرفان عرف عرفی گرفتار ہوا اور پھر رہا کر دیا گیا۔ابوعرفان عرف عرفی لیاقت آباد ڈیتھ اسکواڈ کا رکن تھا فہرست میں شامل نعمان عرف نومی ٹارگٹ کلرز کا ویجیلنس انچارج تھا جبکہ وسیم عرف باس 26 اگست 2011 کے دوران عزیز آباد میں روپوش رہا۔

(جاری ہے)

فہرست میں نامزد شفیق الرحمن ٹارگٹ کلرز کے درمیان رابطوں کا ذمہ دار تھا جبکہ رافع لیاقت آباد اور رشید عرف سلطان اورنگی ٹاون کی ٹارگٹ کلرز کا سربراہ تھا۔تفتیش کاروں کے مطابق فہرست میں شامل اویس دو فوجیوں کے قتل میں بھی ملوث رہاذرائع کے مطابق ان ملزموں کا کرائم ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے جو وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا۔تفتیشی حکام کے مطابق امتیازاور فہیم ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔

زیادہ تر ملزمان دبئی،ساوٴتھ افریقہ،لندن اور ملائشیا فرار ہوئے ہیں۔تفتیشی رپورٹ کیمطابق رنچھوڑ لائن کا رہائشی نعمان عرف نومی ٹارگٹ کلرز کا ویجلنس انچارج تھا،ڈی ایس پی نواز رانجھا کو قتل کرنے والے ٹارگٹ کلر ابوعرفان کا ساتھ نومی نے ہی دیاتھا۔واضح رہے کہ رینجرز نے 5 اگست 2015 کو 187 ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کیلئے متحدہ کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کو خط لکھا تھا۔ رینجرز کے مطابق ملزمان 92 میں کیے گئیآپریشن میں حصہ لینے والے 208 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔