الطاف حسین کے نام سے موسوم یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

بدھ 12 اگست 2015 08:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے نام سے موسوم یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں زیرتعمیر ”الطا ف حسین یونیورسٹی“ کا نام تبدیل کرکے ”لیاقت علی خان یونیورسٹی“ نام رکھنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست سینئر صحافی مبشر لقمان کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ اور افواج کے خلاف بیان بازی کرنے پر الطاف حسین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، کسی بھی تعلیمی ادارے کا نام ایک غدار کے نام پر رکھنا ”تعلیم کی توہین“ ہے۔