قصور سیکنڈل،اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف”متحد“ وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ مانگ لیا، قصور واقعہ کو زمین کا تنازعہ قرار دینے اور ملزمان کو مبینہ طورسیاسی تحفظ دینے کے الزام پررانا ثنا اللہ سے بھی ایک بار پھر استعفیٰ کا مطالبہ

بدھ 12 اگست 2015 08:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء) مصوم بچوں کے حوالے سے ملکی تاریخ کے بڑے جنسی سکینڈل کے بے نقاب ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ، پاکستان عوامی تحریک نے” قصور سکینڈل“ کو بنیاد بنا کر پنجاب حکومت کے خلاف نیا محاذ قائم کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مرکز میں ایک دوسرے کی بدترین سیاسی دشمن جماعتیں پنجاب میں حکومت کے خلاف”متحد“ ہو گئیں ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے استعفیٰ مانگ کی مانگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان عوای تحریک نے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قصور واقعہ کو زمین کا تنازعہ قرار دینے اور ملزمان کو مبینہ طورسیاسی تحفظ دینے کے الزام عائد کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ سے ایک بار پھر استعفیٰ مانگ لیا ہے

متعلقہ عنوان :