این اے 19 ضمنی الیکشن،بائیومیٹرک مشین سسٹم استعمال کرنے کا فیصلہ،2 درجن سے زائد پولنگ سٹیشن پر تجربہ کیا جائیگا،الیکشن کمیشن

بدھ 12 اگست 2015 08:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء) ملکی تاریخ میں پہلی بار ضمنی الیکشن میں بائیو میٹر ک مشین استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بائیو میٹرک سسٹم کی تیاری مکمل کر لی ہے نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے19ہری پورکے ضمنی انتخابات میں بائیو میٹرک مشین کے تحت انتخابات کروانے کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں ، حلقہ این اے 19ہر ی پور کے 2 درجن سے زائد اسٹیشنز پر بائیو میٹرک مشین استعمال کر کے اس سسٹم کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائیگا ، رپورٹ کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہو گا اس سے پہلے تاریخ میں کبھی بھی انتخابات میں بائیومیڑک سسٹم کا تجربا نہیں کیا گیا ہے ، اگر یہ تجربہ کامیاب ہو گیا تو الیکشن کمیشن آئندہ کے تمام انتخابات بائیو میڑک سسٹم کے تحت کروائے گا ۔