وزیر اعظم نواز شریف ڈاکٹر بن گئے،بیلاروس سٹیٹ یونیورسٹی نے باہمی تعلقات کے فروغ کی خدمات میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا

بدھ 12 اگست 2015 08:45

منسک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء ) بیلا روس اسٹیٹ یونیورسٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کو باہمی تعلقا ت کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگر ی سے نواز ہے ، منگل کے روز بیلاروس سٹیٹ یونیورسٹی میں وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا اس دوران سٹیٹ یونیورسی کے وی سی کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو ڈاکٹریٹ کی اعزاز ی ڈگری سے نوازا ،وزیر اعظم نواز شریف کو پاک ،بیلاروس اور بین الاقوامی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں یہ ڈکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے،سٹیٹ یونیورسٹی بیلاروس کا سب سے معروف اور موقر ادارہ ہے اس کا قیام 1921 ء میں عمل میں لایا گیا تھا،یہ ادارہ پاکستان میں متعدد اداروں کے ساتھ منسلک ہے۔

متعلقہ عنوان :