جنوبی پنجاب محاذ والوں کو عوام نے مسترد کر دیا تو وہ پی ٹی آئی میں چلے گئے ، شہباز شریف

نیازی اور زرداری گٹھ جوڑ مسلم لیگ ن کے خلاف ہے،عمران خان نے کی پی کے کو برباد اور زرداری نے کراچی کو کرچی کرچی کر دیا ہے، لودھراں تا خانیوال برآستہ جہانیاں دورویہ سڑک کی تکمیل پر منصوبے کی افتتاح کے بعدخانیوال ریلوے گرائونڈمیں جلسہ سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 23:40

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 14 مئی 2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب محاذ والوں کو عوام نے مسترد کر دیا تو وہ پی ٹی آئی میں چلے گئے ، نیازی اور زرداری گٹھ جوڑ مسلم لیگ ن کے خلاف ہے،عمران خان نے کی پی کے کو برباد اور زرداری نے کراچی کو کرچی کرچی کر دیا ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار لودھراں تا خانیوال برآستہ جہانیاں دورویہ سڑک کی تکمیل پر منصوبے کی افتتاح کے بعدخانیوال ریلوے گرائونڈمیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جنوبی اور شمالی پنجاب سمیت صوبہ کو ترقی یافتہ بنا دیا ،خانیوال سے لودھراں برآستہ جہانیاں دورویہ سڑک جو کہ22ارب روپے کی لاگت سے ایک سال میں تیار ہوئی جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے ساڑھے تین لاکھ طلباء و طالبات کو 17ارب روپے کے تعلیمی وضائف دیے اور بے روزگاروں کو 40ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اگر کے پی کے کے عوام کی خدمت کی ہوتی تو انہیں اپنا منشور پشاور میں پیش کرنے کی بجائے لاہور میں پیش نہ کرنا پڑا ،ہم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کے جلسے میں کے پی کے سے لوگ آئے اب وہ لاہور کی ترقی دیکھ کر مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے کی عوام کا وقت ضائع کیا وہ قصہ خوانی بازار میں قصے سناتے رہے اور نتھیا گلی میں سوتے رہے یا دھرنے دیتے رہے ۔

سندھ میں زرداری نے عوام کو کنگلا کر دیا ہے اگر مسلم لیگ ن کی حکومت دوبارہا ٓئی تو ہم کراچی کو لاہور اور سندھ کو پنجاب بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر میٹرو ملتان سمیت دیگر منصوبوں میں کرپشن کے الزامات لگائے میں نے عدالت میں کیس دائر کیا لیکن وہ عدالت نہیں آتے ہیں کیونکہ وہ جھوٹے ہیں اور عوام آئندہ الیکشن میں جھوٹوں کو مسترد کر دیں گے۔

وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ عوام کو دھوکہ دینے والے بازی گر نا کام ہو ںگے ،مسلم لیگ (ن) ترقیاتی کے منصوبوں کے بل بوتے پر عوام کے دلو ںمیں گھر کر چکی ہے، وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے لئے 42فیصد ترقیاتی بجٹ مختص کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں-جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے 20فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اعزاز بھی پاکستان مسلم لیگ ن کو حاصل ہوا-وزیراعلی نے کہا کہ مخالفین کو پنجاب میں تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبے دیکھ کر اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے شکست سے خوفزدہ ہو کر جھوٹے اور بے نبیاد الزام لگانے والے انتخابات میں شرمندگی سے دوچار ہوں گی-وزیراعلی نے کہاکہ جہانیاں سمیت پنجاب کے ہر شہر کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی میرا مشن ہے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لئے اپنی جان لڑا دوں گا-انہوںنے کہاکہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔

سندھ اور خیبر پختونخوا کے حکمران لیہ او روہاڑی جیسے ہسپتالوں کی ایک بھی مثال پیش نہیں کرسکتی-خیبر پختونخوا میں جس تبدیلی کا ڈھانکہ بجایا جا رہاہے عوام میڈیا کے ذریعے اس کا حال بھی دیکھ چکے ہیں - اس موقع پر جلسہ میں ایم این اے محمد خان ڈاہا،ایم این اے مجیدہ وائیں،ایم پی اے عامر حیات ہراج،ایم پی اے سید حسین جہانیاں گردیزی،ایم پی اے رانا بار،ایم پی اے حاجی نشاط ڈاہا،ایم پی اے فضل الرحمن سمیت دیگر ضلعی قائدین بھی موجود تھے۔میاں شہباز شریف نے جلسہ میں جہانیاں کیلئے بی زیڈ یو کا سب کیمپس ،انڈر پاس اور دس سپیدو بسیں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔