ٹورنٹو حملہ آور کی شناخت فیصل حسین کے نام سے کرلی گئی

فیصل شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور وہ کئی سال سے ڈیپریشن میں زندگی گذار رہا تھا،اہلخانہ

منگل 24 جولائی 2018 12:26

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے جوابی فائرنگ میں ہلاک شخص کی شناخت فیصل حسین کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 29 سال ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے حملہ آور کے اہل خانہ کے حوالے بتایا کہ فیصل شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور وہ کئی سال سے ڈیپریشن میں زندگی گذار رہا تھا۔رواں سال کے دوران اب تک ٹورنٹو میں فائرنگ نے 212 واقعات کا اندراج کیا گیا جن میں 18 افراد لقمہ اجل بنیں جب کہ گذشتہ برس اسی عرصے میں آتشی آسلحے کے استعمال اور فائرنگ کے 188 واقعات رونما ہوئے تھے۔