کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں کوئی بھی بڑی سیاسی جماعت انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ منعقد نہ کرسکی

منگل 24 جولائی 2018 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں کوئی بھی بڑی سیاسی جماعت انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ منعقد نہ کرسکی ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں انتخابی مہم اس زور وشور سے چلائی نہ جاسکی جس کی توقع کی جارہی تھی۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بلوچستان میں کوئی بھی بڑی سیاسی جماعت انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ منعقد نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، بی این پی مینگل اور بلوچستان عوامی پارٹی نے انتخابی جلسوں کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم انہیں سیکیورٹی وجوہ کی بناء پر انتخابی جلسے ملتوی کرنا پڑے ،ْاس طرح صوبے کے عوام کو قومی سطح کے سیاسی رہنمائوں کو سننے کا موقع نہ ملا۔دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتخابی جلسے اور جلوس پر پابندی رہی۔نصیر آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قومی سطح کے قائدین کو سیکیورٹی خدشات کی بناء پر دوروں کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔اس ساری صورت حال کے نتیجے میں بلوچستان میں سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کی مہم محض کارنر میٹنگز کے انعقاد کے علاوہ پوسٹرز، بینرز اور بل بورڈز پر اشتہاری مہم تک محدود رہی۔

متعلقہ عنوان :