جلسے سے خطاب کے دوران شہباز شریف کی زبان پھسل گئی،جوش خطابت میں کہہ بیٹھے ’’شریف باپ کے باپ ہیں

منگل 24 جولائی 2018 00:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ڈیرہ غازی خان میں انتخابی مہم کے آخری جلسے کے دوران تقریر کرتے ہوئے زبان پھسل گئی اور اپنے امیدواروں کی تعریف کرتے ہوئے ایسی بات منہ سے نکل گئی کہ خود ہی کچھ دیر کیلئے خاموش ہو گئے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف جلسے میں خطاب کے دوران نواز شریف اور مریم نواز شریف کیساتھ ہونے والے سلوک پر بات کرتے رہے اور ڈی جی خان میں امیدواروں کو تنگ کئے جانے پر لب کشائی بھی کی جبکہ مخالفین پر تنقید کے تیر چلانے کے ساتھ شرکائ کو شیر کے نشان پر مہر لگانے کی تاکید کی۔

انہوں نے حلقہ میں اپنے امیدواروں کی تعریف کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش کی وہ ’شریف باپ کے بیٹے ہیں لیکن جوش خطابت میں جملہ بدل گیا اور کہہ بیٹھے ’’شریف باپ کے باپ ہیں۔۔۔‘‘ شہباز شریف کو فوراً ہی اپنی غلطی کا احساس ہو گیا جس کے باعث وہ کچھ دیر کیلئے خاموش ہو گئے اور پھر خطاب شروع کر دیا۔