کیا اسد عورت اور سرطان مرد کی شادی کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہے ؟

سرطان مرد نہ صرف بہت حساس ہوتا ہے بلکہ وہ گر گٹ کی طرح رنگ بدلتا رہتا ہے جبکہ اسد عورت عام طور پرذہین ہوتی ہے

Marriage of Cancer Man with Leo Woman; Is it a Good Idea?

سرطان مرد نہ صرف بہت حساس ہوتا ہے بلکہ وہ گر گٹ کی طرح رنگ بدلتا رہتا ہے ۔اس لئے اگر آپ دونوں کاسا تھ ہوہی گیا ہوتو تعلقات بحال رکھنے کے لیے آپ کو بہت زیادہ احتیاط سے کام لیناپڑے گا ۔آپ اپنے مطلوبہ مرد میں جو صفات چاہتی ہیں ممکن ہے ان میں سے صرف ایک آدھ ہی سرطان مرد میں نظر آئے مگر جہاں تک اعتماد اور وفا کا تعلق ہے اس سلسلے میں آپ کو پریشانی نہیں ہوگی ۔

سرطان مرد نہ صرف آپ کا وفادار رہے گا بلکہ آپ کی ضروریات کا بھی خیال رکھے گا ۔۔یہ توقع رکھنی چاہئے کہ اخراجات کے سلسلے میں آپ سرطان مرد کے خیالات کوغلط نہیں سمجھیں گے ۔وہ سوچ سمجھ کر خرچ کرنے کا عادی ہے اور جب آپ کوئی بڑی رقم خرچ کر ڈالیں اور وہ خاموشی اختیار کئے رکھے تو سمجھ لیجیے کہ آپ کی یہ فضو ل خرچی اسے پسند نہیں آئی ۔
سرطان مرد کی مثال اس الو سے دی جاسکتی ہے جو کسی شاخ پر آنکھیں بند کئے بیٹھا ہو ۔لیکن سرطان مرد کو الوکی طرح بے وقوف ہرگز نہ سمجھئے ۔کسی معاملے میں بظاہر لاتعلق نظر آنے کے باوجود اس کی نظر ہر چیزپر ہوتی ہے ۔انسان کے بارے میں سرطان کا مطالعہ بہت وسیع ہوتا ہے ۔
کسی مستحق کی مدد کرنے میں کبھی بخل سے کام نہیں لیتا ۔وقت اور دولت کے اصراف کے معاملے میں اس کے مشورے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں ۔سرطان مرد میں قوت برداشت کا مادہ بہت زیادہ ہوتا ہے لیکن اگر اس کے ساتھ غلط رویہ اختیار کیاجائے تو وہ بچھو سے زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے ۔
اسد عورت عام طور پرذہین ہوتی ہے ۔سرطان مرد کے سلسلے میں آپ کو اپنی ذہانت سے پوری طرح کام لینا پڑے گا ۔اسے کبھی یہ احساس نہ ہونے دیں کہ اس میں عقل وذہانت کی کمی ہے ۔بصورت دیگر وہ ہتھے سے اکھڑ جائے گا وہ آپ کی اب تک کی ساری محنت بے کار ہوجائے گی ۔
سرطان مرد گھر کو محفوظ ترین پناہ گا ہ سمجھتے ہیں ۔ایک مرتبہ گھر میں داخل ہونے کے بعد دوبارہ باہر نہیں نکلتے ۔برج سرطان کی صفات کا حامل مرد ماں کو دنیا کی عزیز ترین سنی ہستی سمجھتا ہے ۔اس کی ماں کے خلاف کوئی بات منہ سے نہ نکالئے ۔لیکن اگر آپ ذہانت سے کام لیں تو گھر میں خاتون اول کا درجہ حاصل کرسکتی ہیں ۔سرطان مرد اپنی اولاد کے بہترین محافظ ثابت ہوتے ہیں ۔اولاد کی تربیت سے وہ کبھی غافل نہیں ہوتے ۔

Your Thoughts and Comments