
برج سنبلہ کے حامل افراد کا خصوصیات
زندگی سے اونچی تو قعات رکھنے والے جذباتی مگر حقیقت پسند افراد اس برج سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان سے قریب رہنے والے افراد ہی ان کو اچھی طرح جان سکتے ہیں اور ان کی قدر کرتے ہیں

زندگی سے اونچی تو قعات رکھنے والے جذباتی مگر حقیقت پسند افراد اس برج سے تعلق رکھتے ہیں ۔عاجزی اور خدمت کا پیکر پس پردہ رہ کر کام کرنے والے اکثر زندگی میں مثبت انداز سے کامیابی حاصل کرلیتے ہیں ۔ان سے قریب رہنے والے افراد ہی ان کو اچھی طرح جان سکتے ہیں اور ان کی قدر کرتے ہیں ۔
یہ لوگ عموما نیک فطرت ہوتے ہیں ۔لیکن اگر برائی کی جانب مائل ہو جائیں تو پھر اسی شدت سے ہوتے ہیں کہ نکلنا مشکل ہوجاتا ہے ۔اجنبی لوگوں سے جلد بے تکلف ہو جانے کی صلاحیت ان میں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔آئیڈیل ساتھی کے متلا شی اور منتظر رہتے ہیں ۔مرد نظم وضبط میں ماہر اور سنبلہ خواتین اچھی بیوی بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔رومانیت اس برج کے افراد میں کم ہوتی ہے لیکن اگر کسی کی طرف مائل ہوجاتے ہیں تو اسے حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر ڈالتے ہیں ۔(جاری ہے)
قدرتی مناظر سے لگاؤ اور سادگی کے دلدادہ ہوتے ہیں ۔
ان کے ہاتھ پاؤں اکثر صاف ستھرے خوب صورت اور آرٹسٹک ہوتے ہیں ۔ان کا موافق پتھر پکھراج ہے جو گہری محبت اور مستقل مزاجی کی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے ۔نیلا ،اور نج اور زنگالی رنگ میں یہ بے حد خوب صورت اور منفرد دکھائی دیتے ہیں ۔یہ آپ کو اکثر بے حد صاف ستھر ے اور دھلے دھلائے نظر آئیں گے ۔جو ان کی فطرت کا خاصا ہے ۔ان کی ذہانت ان کا سب سے بڑا سر مایہ ہے ۔ان کے بہترین ہم سفر دوست جدی اور ثور ہوتے ہیں جو ان ہی کی طرح دھیما مزاج رکھتے ہیں لیکن ڈور جیتنے کے قائل ہوتے ہیں ۔Your Thoughts and Comments
مزید
-
برج سنبلہ کے حامل بطور شریک کار افراد
-
برج سنبلہ کے حامل افراد کا خصوصیات
-
کیا اسد عورت اور سرطان مرد کی شادی کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہے ؟
-
حمل مرد اور ثور عورت کے ازدواجی تعلقات
-
کیا برج ثور اور قوس کی جوڑی بہترین جیون ساتھی ثابت ہو سکتی ہے؟
-
وہ وجوہات جن کے باعث برج حمل اور سرطان کے حامل لوگوں کا تعلق دیر پا اور مضبوط ثابت نہیں ہو سکتا
-
برج اسد کے حامل افراد کس انداز میں پیار و محبت کا اظہار کرنا پسند کرتے ہیں؟
-
شرف مشتری
جانئے آپ کے ستارے اور قسمت کا حال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.