Open Menu

Khawab Main Bakri Ka Bacha Pakarna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Bakri Ka Bacha Pakarna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Bakri Ka Bacha Pakarna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Bakri Ka Bacha Pakarna

خواب میں بکری کا بچہ پکڑنا

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے بکری کا بچہ پکڑا ہے۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے تودلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آئے گااور اس پر ہو گا۔ یعنی باپ کی طر ح ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بکر ی کا بچہ کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کے بچے کا گوشت کھایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو فرزند کی طرف سے غم و اندوہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ  علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری کا بچہ خواہ دیکھنا خیر (خیر و منفعت ہے :بھلائی اور فائدہ ہے)اور منفعت ہے اور اس کی بڑھائی اور چھوٹائی کے مطابق نیکی اورمال حلال بھی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بکری کا بچہ ہے تو اسی وقدر مال غنیمت (غنیمت :لوٹ کامال ، محض مال و دولت وغیرہ ) پہنچنے کی دلیل ہے اور اگردیکھے کہ بکری کا بچہ مارا اور اس کو کھایا ہے ۔
لیکن گوشت کے لئے ذیج نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ اسکو فرزند کی طرف سے مصیبت پہنچے گی۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بچہ کا خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، فرزند۔ دوم ، مال حلال ۔ سوم ، معیشت ۔ چہارم ، غم و اندوہ ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation