- Home
- Horoscope
- Today Horoscope
- Weekly
-
Monthly
- Aries Horoscope Monthly
- Taurus Horoscope Monthly
- Gemini Horoscope Monthly
- Cancer Horoscope Monthly
- Leo Horoscope Monthly
- Virgo Horoscope Monthly
- Libra Horoscope Monthly
- Scorpio Horoscope Monthly
- Sagittarius Horoscope Monthly
- Capricorn Horoscope Monthly
- Aquarius Horoscope Monthly
- Pisces Horoscope Monthly
- Stars Detail
- Stones
- Dreams
- Star Videos
- Love Calculator
- More
Benefits of Zircon Stone Information, Advantages, Color and Price
Zircon is a popular gemstone. Scroll down to explore detailed information about Zircon Stone in Urdu like its occurrence, price, color, composition compatibility, and benefits on the personality of the owner.
زرقون پتھر کے بارے میں تفصیلی معلومات، فوائد، رنگ، قیمت اور کن افراد کیلئے مفید ہے۔ جانئیے
زرقون عربی زبان کے لفظ ''زر''اور''گون''سے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی ہیں ''سنہری رنگ'' والا ۔ اس پتھر کا انگریزی نام Zirconہے جوکہ جرمنی کے لفظ Zirkonسے اخذ کیا گیا ہے۔
زرقون (گومیدک)
تعارف :
زرقون عربی زبان کے لفظ ''زر''اور''گون''سے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی ہیں ''سنہری رنگ'' والا ۔ اس پتھر کا انگریزی نام Zirconہے جوکہ جرمنی کے لفظ Zirkonسے اخذ کیا گیا ہے۔ زرقون ایک نایاب پتھر ہے ، جو کہ بہت سے رنگوں مثلاََ نیلا، پیلا، نارنجی،بھورا، سبز، بے رنگ اور سرخ (سب سے زیادہ قیمتی رنگ)میں دستیاب ہے مگر عوام الناس میںنیلے رنگ کا زرقون بے حد مقبولیت اختیار کر چکا ہے۔
(جاری ہے)
خواص:
شہد جیسی چمک رکھنے والا یہ پتھر چار کیمیکلز سلیکا، میگنیشم، پلاٹینم اور کیلشیم سے مل کر بنا ہے۔ زرقون پتھر کے سخت پن کا موھ سکیل 6.5 تا 7.5 ہے اور یہ شفاف سے مبہم کی شکل اختیار کر لیتا ہے ، جبکہ ہیرے کے سخت پن کا مھ سکیل 10ہے۔ یہ کثیف ترین جواہرات میں سے ایک ہے ، اس کی کثافت 3.93تا4.73ہے اور ہیرے کے مقابلے میں یہ پتھر 50فیصد کثیف ہے اس کا اندازہ اس طرح لگایا جا سکتا ہے کہ اگر آپ کے پاس ہیرااور زرقون یکساں سائز میں موجود ہے اور اگر ہیرے کا وزن 1قیراط ہے تو زرقون کا وزن تقریباََ 1.5قیراط ہوگا۔
کون کون سے افراد زرقون پتھر پہن سکتے ہیں:
اس پتھر کا حاکم ستارہ مشتری اور پیدائشی مہینہ دسمبر ہے۔ اسلئے دسمبر میں پیدا ہونے والے لوگ اس کو پہن سکتے ہیں اور اس قیمتی پتھر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ یہ پتھر جدی اور سنبلہ برج والوں کے لیے بھی مبارک سمجھا جاتا ہے۔
زرقون پتھر کہاں کہاں پایا جاتا ہے:
یہ پتھر دنیا کے بیشتر ممالک میں دستیاب ہے مگر درج ذیل ممالک میں کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جنوبی افریقہ، امریکہ، یوکرین، انڈیا، آسٹریلیا، برازیل اور چائنہ وغیرہ۔ دوسرے ممالک میں بھی اس کان کنی کی جاتی ہے مگر بہت تھوڑی مقدار میں۔ قیمتی زرقون کی کثیر مقدار ایشیا میں پائی جاتی ہے جبکہ صنعتی زرقون آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے حاصل کیا جاتا ہے۔
اصلی زرقون کی پہنچان اور خرید کیسے کی جائے:
بہت سے پتھروں سے مشابہت کی بنا پر اس کی پہچان مشکل ہوتی ہے لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اصلی زرقون عام طور پر الویاباز کی آنکھ جیسا ہوتا ہے اور اصلی زرقون کو اگر گائے کے دودھ میں رکھ دیا جائے تو دودھ کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔
زرقون مقامی مارکیٹ میں عام دستیاب ہے لیکن آپ کو یہ پتھر صرف معروف ڈیلرز سے ہی خریدنا چاہیے کیونکہ دھوکہ دہی عام ہے اور کوئی بھی آپ کو زرقون کی بجائے شیشے کی مانند معدنیات فروخت کر سکتا ہے۔
زرقون کے اثرات بلحاظ رنگ:
بے رنگ زرقون:سوچنے کی صلاحیت کو بہتر کرنے اور ذہنی نفاست کے فروغ میں مدد دیتا ہے۔
پیلا زرقون : عقلمند، پر سکون نیند اور محبت حاصل کرنے اور جنسی طاقت بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔
سرخ زرقون: زخم کو جلد بھرنے، درد سے راحت پانے، کان کے انفیکشنز اور کوئی امراض سے نجات دلاتا ہے۔
سبز زرقون : مادی خوشحالی کے ساتھ ساتھ سماجی ترقی حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
نیلا زرقون: ذہن اور جذبات کو مستحکم کرتا ہے۔
گلابی زرقون:پر اسرار تجربات کرنے مثلاََ نجمی سفر کرنے میں مدد کرتا ہے۔
بنفشی زرقون: مالی خوشحالی اور کامیابیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں مددگار ہے۔
بھورا زرقون: بنیاد مضبوط کرنے اور بمرکز ہونے میں مدد کرتا ہے۔
نارنجی زرقون: خوبصورتی بڑھانے ، حاسدوں سے بچانے اور محفوظ سفر کرنے میں مددگار ہے۔
زرقون کے فوائد:
زرقون شفایابی کی علامت ہے اس کے فوائد درج زیل ہیں۔
1۔دولت و جائیداد اور اولاد کا سکھ لاتا ہے۔
2۔عزت وقار میں اضافے کا باعث ہے۔
3۔دشمنوں کے خوف سے راحت دلاتا ہے اور دشمنوں پر فتح دلاتا ہے۔
4۔مسائل ورکاوٹوں کو دور کرتا ہے۔
5۔بہت سی مہلک بیماریوں مثلاََ دمہ، الرجی ، جگر کی خرابی وغیرہ میں بااثر ہے۔
6۔یہ پتھر خوابوں اور تصواراتوں کو واضح کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
7۔زرقون پہننے والی خواتیں با ٓسانی دوسری خواتین سے برتری حاصل کر سکتی ہیں۔
8۔یہ پتھر خاندان میں اتفاق پیدا کرتا ہے اور ہم اہنگی لاتا ہے اسلئے اس کو گھر میں رکھنا فائدہ دیتا ہے۔
زرقون کی حفاظت کیسے کی جائے:
وقت کے ساتھ ساتھ اس پتھر کی چمک کم ہونے لگتی ہے اسلئے اسے پالش کرواتے رہنا چاہیے۔ زرقون کا رنگ تیز روشنی یا حدت سے متاثر ہو سکتا ہے لہٰذا اسے تیز روشنی اور حرارت سے بچایا جائے ۔ الٹراسونک کلینزر اس کی سطح کو نقصان پہنچاسکتا ہے اس لیے اسے صابن والے گرم پانی سے ہی صاف کیا جائے۔ زرقون کو مہینے میں ایک بار خشک سمندری نمک میں بھی رکھ دینا چاہیے تاکہ یہ بیک وقت ڈسچارج اور ریچارج ہو سکے۔ زرقون جواہرات کو محفوظ کرنے کے لیے اسے دوسرے جواہر سے الگ ایک نرم کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں تاکہ اس کی سطح پر کوئی خراش یا رگڑ کے نشانات نہ پڑیں۔
Browse More Articles
جانئے آپ کے ستارے اور قسمت کا حال
آج کا دن کیسا گزرے گا آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا آپ کا مہینہ کیسا گزرے گا اپنے برج کے بارے میں جانئے مبارک پتھر آپکے پتھر، بُرج اور تاریخ پیدائش کے مطابق خواب اور انکی تعبیر اردو زائچہ ستاروں کے حوالے سے خصوصی مضامین ستاروں کی ویڈیوز محبت میٹر / Love Meter گزشتہ دنوں کے حالاتخوابوں کی تعبیر پڑھئیے
خواب میں چینی دیکھنا
خواب میں زمین میں گڑھا دیکھنا
خواب میں پیالہ دیکھنا
خواب میں ہریسہ دیکھنا
خواب میں طابع ملنا