Open Menu

Benefits of Pukhraj Stone Information, Advantages, Color and Price

Pukhraj is a popular gemstone. Scroll down to explore detailed information about Pukhraj Stone in Urdu like its occurrence, price, color, composition compatibility, and benefits on the personality of the owner.

Pukhraj

پکھراج پتھر کے بارے میں تفصیلی معلومات، فوائد، رنگ، قیمت اور کن افراد کیلئے مفید ہے۔ جانئیے

ٹوپاز جسے اردو میں پکھراج کہتے ہیں ، ایلومینیم دھات اور ایک بے رنگ گیس فلورین کا مرکب ہے ۔ یہ پتھر ہیرے سے مشابہت رکھتا ہے ۔ لفظ Topazعام طور پر قرون وسطی کی فرانسیسی زبان کے لفظ Topaceسے نکلا ہے جس کے معنی ہیں چمکیلا پتھر

پکھراج (Topaz)
تعارف:
ٹوپاز جسے اردو میں پکھراج کہتے ہیں ، ایلومینیم دھات اور ایک بے رنگ گیس فلورین کا مرکب ہے ۔ یہ پتھر ہیرے سے مشابہت رکھتا ہے ۔ لفظ Topazعام طور پر قرون وسطی کی فرانسیسی زبان کے لفظ Topaceسے نکلا ہے جس کے معنی ہیں چمکیلا پتھر۔

سنسکرت زبان کے لفظ Topasسے بھی اس لفظ کوماخوذ کیا گیا ہے جس کے معنی گرمائش اور آگ ہیں۔ تحقیق کے مطابق سب سے پہلا پکھراج پتھر آج سے ہزاروں سال پہلے بحیرہ قلزم (Red Sea)میں دریافت کیا گیا تھا۔ اس پتھر کی اہمیت کا اندازہ یوں بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس پتھر کاذکر بائبل میں بھی آیا ہے۔
انجیل میں اس پتھر کولفظ Assyrian سے مخاطب کیا گیا ہے جس کے معنی روشنی کے ہیں۔ پرانے وقتوں کے بادشاہ اس پتھر کو اپنے سے کے تاج اور تلواروں کے دستوں کی زینت بناتے تھے۔

(جاری ہے)

سب سے وزنی پکھراج پتھر کا نام امریکی سنہری پکھراج The American Golden Topaz ہے اس کا وزن قریباََ 22,892.5 قیراط ہے جو اس وقت واشنگٹن کے عجائب گھر میںموجود ہے اوریہ پتھر برازیل کے کان کنی کے علاقے Geraisسے دریافت کیا گیا تھا۔

پکھراج مختلف رنگوں میں پایا جاتا ہے جن میں گہرا سنہری پیلا اور گلابی پکھراج زیادہ قابل قدر ہیں۔ سبز اور نیلے رنگ کے پکھراج بھی اب دور حاضر میںبہت مقبول ہو رہے ہیں۔ قدرتی گلابی پتھر بہت نایاب ہیں۔ زیادہ تر بے رنگ پکھراج پتھروں کو تابکاری اور حرارتی عمل سے گزارا جاتا ہے تاکہ نیلے پکھراج بنائے جا سکیں اور یہ پکھراج کم قیمت میںدستیاب ہیں۔

خواص:
پکھراج پتھر میں چند خاص کیمیائی اجزاءہوتے ہیں جسے کہ لوہا ، سلیکا، المونیا، فلورین اور مینگنیز وغیرہ ۔ پکھراج پتھر کا مزاج سرد اور ذائقہ ترش ہے۔ اس کے پتھر کے سخت پن کا موہ سکیل 8.0 تک ہوتا ہے۔
یہ ایک شفاف پتھر ہے جس کی کثافت 3.49تا 3.57 ہوتی ہے۔ یہ پتھر آتش فشاں کے عمل سے بنا ہوا ہوتا ہے اس لیے یہ پتھر سلیکان کی ایک قسم سے تعلق رکھتا ہے۔ اس پتھر کو سخت ترین پتھروں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ اس پتھر کا کیمیائی فارمولا ایلومینیم فلوروہائیڈرو آکسل سلیکیٹ Al2SiO4(F,OH)2ہے۔

کون کون سے افراد پکھراج پتھر پہن سکتے ہیں:
پکھراج ستارہ مشتری کانگ ہے پیلا یا زرد پکھراج نومبر میںپیدا ہونےوالے افراد کاجنم پتھر ہے جبکہ نیلا پکھراج دسمبر میں پیدا ہونے والے افراد کا جنم پتھر ہے۔
دوستی کی علامت یہ پتھر برج قوس اور حوت کے علاوہ حمل ، سرطان اور عقرب افراد کا پیدائشی پتھر مانا جاتا ہے، لہٰذا یہ لوگ بھی اس پتھر سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ جن لوگوں کا لکی نمبر 5یا 6ہے ان لوگوں کے لیے پکھراج لکی ثابت ہوتا ہے۔

پکھراج پتھر کہاں پایا جاتا ہے:
یہ شفاف پتھردنیا کے بیشتر ممالک میں دستیاب ہے۔ براو¿ن، پیلا، شیری ، سرخ اور گلابی پکھراج برازیل اور سری لنکا پایاجاتا ہے۔ پاکستان اور روس کے ممالک میں بھی گلابی پکھراج دستیاب ہے۔
زرد پکھراج برازیل، سری لنکا ، نائجیریا اور چین میں ملتا ہے۔ 5قیراط سے زیادہ وزنی گلابی پکھراج پاکستان میں نایاب مانے جاتے ہیں جبکہ برازیل میں 20 قیراط سے زیادہ وزنی گہرا نارنجی پکھراج بڑا پتھر سمجھا جاتا ہے۔
اصلی پکھراج پتھر کی پہچان اور خرید کیسے کی جائے:
پکھراج پتھر کا رنگ اکثر پیلا ہوتا ہے سونے، کیسر یاہلدی کے رنگ کی مانند۔
اصل پکھراج پتھر ہتھیلی پر رکھنے سے چکنا محسوس ہوتا ہے، وزن میں قدرے بھاری اور قدرتی طور پر چمکدار ہوتا ہے۔ اصلی پتھر کو جانچنے کےلئے۔ اس پتھر کو چوبیس گھنٹے دودھ میں رکھیں اگر اس کی چمک کو چیک کریں، اصلی پتھر اپنی چمک بر قرار رکھے گا۔
یہ پتھر کسوٹی پر گھسنے سے اور زیادہ چمک دار ہو جاتا ہے۔ اگر پتھر پر چھوٹے سیاہ یا سفید دھبے ہوں یا پتھر میںکوئی دراڑ محسوس ہو تو ایسا پتھر ہرگز مت پہنیں کیونکہ یہ آپکو مالی مشکلات اور صحت کے مسائل سے دو چار کر سکتا ہے۔ پکھراج خریدتے وقت اس پتھر کی تراش خراش کو ضرور مد نظر رکھیں، یہ پتھر ہمیشہ ایسے ڈیلرز سے خرید فرمائیں جو آپ کے اس پتھر کی تراش خراش اور دیگر اہم معلومات فراہم کر سکیں۔

پکھراج کے اثرات بلحاظ رنگ:
نیلا پکھراج:یہ سرد پتھر امن وسکون کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے ، اپنی ذات کا اظہار اور نفسیاتی خیالات کے ساتھ ساتھ جذبات کو متوازن کرنے میں بھی مد د دیتا ہے۔

پیلا سنہری پکھراج:کثرت مال، عملی زندگی کے ساتھ ساتھ بہتر منصوبہ بندی کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
سبزی پکھراج : یہ پتھر کسی سے بدلہ لینے جیسے بھاری خیالات کو رد کر کے بہتر کاموں کی طرف رجوع کرنے میںمعاونت کرتا ہے۔

شیری پکھراج :یہ پتھر طلباءاور علما کرام کو علم کی تلاش بر قرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کے لیے مددگار ہے ۔
راون پکھراج: یہ پتھراچھائی اور برائی میں تمیز کرنے کے لیے مددگار ہے۔ یہ پتھر ان افراد کے لیے بھی بہتر ہے جو دنیا میں کسی پر بھی اعتماد کرنے کی بجائے اعتماد نہ کرنے پر زیادہ مائل نظر آتے ہیں۔

گلابی پکھراج :یہ پتھر سالمیت ، ایمانداری اور کشادگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
سفید/شفاف پکھراج : یہ پتھر ذہن کووسعت دینے اور دانشورانہ خوبیوں کو ابھارنے میں مدد گار ہے۔
پہننے کی ترکیب:
یہ پتھر جمعرات کو مشتری کی ساعت میں سورج غروب ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے تین، پانچ، سات ، نو اور بارہ رتی وزن کے سونے کی انگوٹھی میں جڑوا کر شہادت والی انگلی میں پہنیں ، چاند کی چودہ تاریخ کو بھی پہن سکتے ہیں۔
اس طریقے سے پہننے سے بہت مالی اور جسمانی فائدے ملیں گے اور کامیابی انسان کے قدم چومے گی۔
پکھراج کے فوائد :
علم نجوم کے نقطہ نظر سے، پکھراج پتھر پہننے والے افراد مندرجہ ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

پکھراج پتھر دماغی طاقت اور ہمت کے لیے مفید ہے۔
عمردراز کرتا ہے اسکے ساتھ ہی شادی اور اولاد کے لیے مفید ہے۔
اگر کوئی زہر یلا کیڑا کاٹ جائے تو اس جگہ پر اس پتھر کو مسلنے سے زہر کااثر ختم ہو جاتا ہے۔

یہ پتھر جادو ٹونے کا اثر زائل کرنے میںبہت ہی مفید ہے۔
پکھراج پتھر محبوب کے دل میں سچی محبت اور کشش پیدا کرتا ہے۔
یہ پتھر کاروباری الجھنوں کو دور کرتا ہے، مالی ساکھ کو مستحکم کرتا ہے اور جلد خوشحالی لاتا ہے۔

بہتر تعلقات استوار کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اگر کوئی شخص سمندری سفر پر جا رہا ہو تو اس پتھر کو اپنی انگوٹھی میںجڑوالے،اس سے سفر میں آسانی ہو گئی۔
حکماءاس پتھر کودیسی دوائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔

10۔یہ یرقان، تلی، کھانسی ، دانتوں کی بیماری میں بہت ہی مفید ثابت ہوا ہے۔
11۔یہ پتھر آئیڈیل کے حصول میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
12۔انسان میںرحم دلی کے جذبات پیدا کرتا ہے۔

13۔پکھراج عملی زندگی میںجستجو اور تلاش پر مائل کرتا ہے جس سے آدمی کے خواب پورے ہو سکیں ۔
14۔یہ پتھر پہننے سے غم اورغصے کا خاتمہ ہوتا ہے۔
15۔اس پتھر کو دورانِ خون کی تمام بیماریوں میں مفید پایا گیا ہے۔

16۔جن افراد کی شادی کی عمر ہے لیکن ابھی تک ان کی شادی نہیں ہوئی تو وہ یہ پتھر پہن لیں انشاءاللہ جلدی شادی ہو گی۔
پکھراج کی حفاظت کیسے کی جائے:
اس پتھر کی صفائی کے لیے ایک پیالے میں گرم پانی لیں اور سوتی کپڑے کا ایک ٹکڑا لیں اور پھر اس کپڑے پر صابن یا سرف لگا کر پتھر کو احتیاط سے رگڑیں کم از کم 20منٹ تک یہ عمل کرتے رہیں۔
آپ کپڑے کی جگہ ٹوتھ برش بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اسکے بعد صاف پانی سے اس پتھر کو اچھی طرح دھوئیں اور پھر کوئی نرم خشک کپڑا لیکر اس پتھر کو خشک کریں۔ یہ پتھر آپ کو پہلے کی طرح چمکتا ہوا محسوس ہو گا۔پکھراج پتھر تیز دھوپ میں دھندلا یا مدھم پڑ سکتا ہے اس لیے جہاں تک ممکن ہو سکے تیز دھوپ سے بچائیں۔ ہر پتھر کو الگ الگ نرم کپڑے میںمحفوظ کریں تاکہ دوسرے سخت پتھر مثال کے طور پر ڈائمنڈ اس پر خراش نہ ڈال سکے۔

Browse More Articles