Open Menu

Khawab Main Kaprry Banty Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Kaprry Banty Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Kaprry Banty Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Kaprry Banty Dekhna

خواب میں کپڑے بنتے دیکھنا

حضرت ابن سریں رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کپڑے بننا سفر ہے اور بننے والا مسافر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کپڑایا کوئی اور چیز بنتا ہے تو دلیل سفر ہے ۔ بیان کرتے ہیں کہ خواب میں کپڑوں کا بننا لڑائی ہے اور اگر دیکھے کہ کپڑا بن کر کاٹ ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کام جھگڑوں سے بر طرف ہو گا اور اس کا کاٹنا بھی سفر کا باعث ہے اور اگر رسی یا رسوں کو بٹ دے رہا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کر ے گا ۔

(جاری ہے)

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ابریشم کی بجائے رسی یا السی کو بٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ بدہے ۔ کیونکہ خیانت کا نشان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سار ا کپڑا بنا اور کاٹ ڈالا تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور پورا کام کرے گا اور اگر دیکھے کہ سارا کپڑا نہیں بنا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام ادھورا رہے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جولا ہے کا کام کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو لوگوں سی جھگڑا ہو گا اور اس کا حال نیک ہو گا لیکن لوگ اس کو ملامت و سرزنش کریں گے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation