Open Menu

Benefits of Marjan Stone Information, Advantages, Color and Price

Marjan is a popular gemstone. Scroll down to explore detailed information about Marjan Stone in Urdu like its occurrence, price, color, composition compatibility, and benefits on the personality of the owner.

Marjan

مرجان پتھر کے بارے میں تفصیلی معلومات، فوائد، رنگ، قیمت اور کن افراد کیلئے مفید ہے۔ جانئیے

مرجان ایک قدیم جادوئی سمندری پتھر ہے۔ مرجان پتھر مرجان درختوں سے حاصل کیا جاتا ہے جو کہ پولیپس Polypsنامی چھوٹے جانداروں کے ذریعے سمندر کے سرد پانی میں پیدا ہوتے ہیں ۔

مرجان(Coral)
تعارف :
مرجان ایک قدیم جادوئی سمندری پتھر ہے۔ مرجان پتھر مرجان درختوں سے حاصل کیا جاتا ہے جو کہ پولیپس Polypsنامی چھوٹے جانداروں کے ذریعے سمندر کے سرد پانی میں پیدا ہوتے ہیں ۔

اس پتھر کو انگریزی میں کورل، سنسکرت میں پردال، عربی فارسی میںمرجان کہاجاتا ہے ۔ مرجان یا مونگا پتھر بہت نازک ہوتا ہے اور یہ دوسرے جواہرات کی نسبت آسانی سے ٹوٹ جاتا ہے۔ یہ پتھر کئی رنگوں مثلاََ سرخ ، سنہری، سیاہ، نیلا ، سفید، گلابی سے گہرے خونی سرخ رنگ میں پایا جاتا ہے۔
اس پتھر کا استعمال قرونِ وسطی کے دور سے ہی کیا جا رہا ہے۔ ہندوو¿ں کے نزدیک یہ پتھر بہت ہی معتبرک سمجھا جاتا ہے ، اکثر ہندو عورتیں صرف مذہبی نقطہ نظر سے اس پتھر کا استعمال کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

مسلمانوں کے لیے یہ پتھر اس لیے مقدس ہے کیونکہ جب اللہ تعالیٰ اپنی نعمتوں کا ذکر سورت رحمن میں کرتا ہے توبائیسویں آیت میں اس پتھر کا بھی ذکر آیا ہے۔

علی بابا اور چالیس چور کہانیوں میں بھی اس پتھر کا ذکر ملتا ہے۔ دنیا بھر میںماحولیاتی تحفظ کے قوانین کی وجہ سے، جواہراتی تجارت کے لیے مرجان کی پیداوار زوال کا شکار ہے۔
خواص:
مرجان پتھر کیلشیم کاربونیٹ (CaCo3) کامرکب ہے۔
اس پتھر کی مخصوص کشش ثقل 2.65 ہے ، کثافت 2.6تا2.7ہے اور رفریکٹوانڈیکس 1.486تا1.658ہے۔ یہ پتھر ہلکے تیزاب میں حل نہیں ہوتا ہے لیکن نمک کے تیزاب میں حل ہو جاتا ہے۔گندھک کے تیزاب کی وجہ سے اسکی رنگت سیاہ بھی ہوسکتی ہے۔ مرجان پتھر کے سخت پن کا موہ سکیل 3.5تا4ہے۔
یہ ایک نیم شفاف پتھر ہے ۔ اس کا مزاج گرم ہے۔
کون کون سے افراد مرجان پتھر پہن سکتے ہیں:
آسٹرولوجی کے مطابق، یہ پتھر سیارہ مریخ کی مثبت قوتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔مریح تمام سیاروں کے درمیان حکمران سیارہ ہے۔
یہ جرا¿ت ، پہل، قوت حیات، جوش، جارحیت کا سیارہ ہے اور جسم میں خون کے نظام کو کنٹرول کرتا ہے۔ جن افراد کےلئے مریخ مثبت سیارہ ہے وہ یہ پتھر پہن سکتے ہیں ۔ مرجان پتھر برج حمل ، ثور، سرطان ، اسد ، عقرب ،قوس اور حوت کےلئے مبارک سمجھا جاتا ہے۔
برج جوزا، سنبلہ ، میزان، جدی اور دلو کیلئے یہ پتھر مناسب نہیں، تاہم اگر وہ یہ پتھر پہننا چاہتے ہیںتو پہلے تین دن کا ٹرائل پیریڈ ضرور لیں تاکہ معلوم ہو سکے یہ پتھر ان کیلئے مناسب ہے یا نہیں۔
مرجان پتھر کہاں پایا جاتا ہے:
مرجان صرف استوائی خطوں اور نیم مرطوب نمکین پانی کے ماحول میں پایا جاتا ہے۔
مرجان کی پیداوار کے علاقوں میں بحیرہ قلزم ، مِڈوے جزائر، کنیری جزائر، تائیوان اور ملائیشیا کوسٹ، آسٹریلیا کا ساحل، اٹلی (سارڈینیا) اور ہوائی شامل ہیں۔ سب سے بہترین سرخ مرجان اٹلی اور جاپان میں دستیاب ہیں۔
مرجان پتھر کی قیمت:
مرجان پتھر کی قیمت اس پتھر کے رنگ ، ہیئت ، تراش اور معیار پر منحصر ہے۔
اٹالین مرجان پتھر کی قیمت 1300 روپے فی قیراط سے لے کر 6500 روپے فی قیراط تک ہے۔ جبکہ انڈین مرجان کی قیمت 700روپے فی قیراط تا2100روپے فی قیراط ہے۔
اصلی مرجان کی پہچان اور خرید کیسے کی جائے:
مرجان کے معیار کا تعین اس کی شکل ، رنگ اور اس پر موجود دھبوں سے کیا جاسکتا ہے۔
آسٹرولوجی کے اعتبار سے ، مرجان پتھر پر دھبوں کی تعداد کم سے کم ہونی چاہیے۔ یہ وہ واحد پتھر ہے جو کہ اپنی اصلی حالت میں ہی پایا جاتا ہے۔ اصلی پتھر کی پہچان کے مندرجہ ذیل طریقے ہیں جو کہ آپ بذات خود کر سکتے ہیں۔
اصلی مرجان پتھر کو اگر آگ میں جلایا جائے تو اس کی راکھ بن جاتی ہے جو کہ سفوف سازی میں کام آتی ہے۔
اصلی مرجان پتھر کو اگر مکبر شیشے کی مدد سے دیکھا جائے تو اس کی سطح ہموار محسوس ہوتی ہے جبکہ کمتر اور کم معیار مرجان کو مکبر شیشے کی مدد سے دیکھنے پر سیاہ دھبے دکھائی اور سطح ناہموار محسوس ہوتی ہے۔

اصلی مرجان کوآئینے سے رگڑنے پر کوئی آواز پیدا نہیں ہوتی جبکہ مصنوعی مرجان کو آئینے سے رگڑنے پر بھاری آواز پیدا ہوتی ہے۔
اصلی مرجان پتھر پر اگر نمک کے تیزاب (ہائیڈروکلورک ایسڈ) کا ایک قطرہ ڈالا جائے تو پتھر پر تیز بلبلے اٹھتے دکھائی دیں گے۔

اصلی پتھر کی پہچان کا ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ اگر اسے گائے کے دودھ میں ڈالا جائے تو دودھ کا رنگ گلابی یا سرخ ہو جاتا ہے جبکہ نقلی مرجان کا دودھ پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
اگر اصلی مرجان کو خون میں ڈالا جائے تو خون پتھر کے اردگرد کا خون گاڑھا ہو جائے گا۔

مندرجہ بالا طریقوں سے مرجان کے مکمل طور پر قدرتی ہونے کا پتہ نہیں چلایا جا سکتا ہے اس لیے سب سے بہترین طریقہ کسی منظور شدہ جو ہری لیبارٹری کا ٹیسٹ ہے جہاں رمن سپیکٹروسکوپی کی سہولت ہے ۔ اصلی مرجان کی خرید کے لیے اس کا ماخذ جاننا بھی ضروری ہے سب سے بہترین مرجان اٹلی اور جاپان سے حاصل ہوتے ہیں اس لیے تسلیم شدہ ڈیلر سے اٹالین یاجاپانی مرجان کا مطالبہ کریں خریدتے وقت رسید ضرور حاصل کر لیں۔

پہننے کی ترکیب:
5تا9قیراط مرجان پتھر کو سونے، چاندی یاپنج دھاتو انگوٹھی میں جڑوا کر منگل کی صبح 5بجے سے 7بجے کے درمیان دائیں ہاتھ کی انگوٹھی والی انگلی میں پہننا چاہیے۔ اس پتھر کو پہننے سے پہلے ایکٹیویٹ کرنا ضروری ہے۔
ایکٹیویٹ کرنے کے لیے اس پتھر پر یاغفور یا کریم یارحمن یارحیم یا قوی یا عزیز 303 بار پڑھیں اول وآخر 11-11بار درودشریف پڑھیں۔
نوٹ:سرخ مرجان پتھر کے ساتھ ڈائمنڈ ، بلیو نیلم اور زمرد پتھر نہ پہنیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

مرجان کے فوائد:
یہ پتھر کالا جادو اور دوسرے شیطانی و سفلی اعمال کے اثرات سے بچاتا ہے۔
یہ پتھر کالا جادو کے اثرات سے بچاتا ہے۔
حکیم حضرات بہت سے امراض میں اس پتھر کا سفوف استعمال کرتے ہیں۔

اس پتھر کا پاو¿ڈر اگر خون نکلنے والی جگہ پر لگایا جائے تو خون اسی وقت رک جاتا ہے۔
مرجان پتھر ان بچوں کو پر سکون نیند دیتا ہے جو نیند میں ڈر جاتے ہیں۔
اگر کسی شخص کو رزق کی تنگی ہو تو اس پتھر کو اپنی انگلی میں پہن لے انشاءاللہ روزی کے مسائل حل ہونگے۔

اس پتھر کے پہننے سے انسان کی طبیعت میں کفایت شعاری آتی ہے۔
یہ پتھر انسان میں خوشحالی اور اسودگی لاتا ہے۔
جو لوگ اپنے اندر مستقل مزاجی اور عزم و استقلال کی کمی محسوس کرتے ہیں وہ ضرور اس پتھر سے فائدہ اٹھائیں۔

10۔یہ پتھر لقوے ، فالج اور جوڑوں کے درد میں بہت ہی مفید ثابت ہوا ہے۔
11۔ پرانے وقتوں میں لوگ اس پتھر کو بحری سفروں میں ساتھ رکھتے تھے انکا عقیدہ تھا کہ یہ پتھر انکو حادثات اور تباہی سے محفوظ رکھے گا۔

مرجان کی حفاظت کیسے کی جائے:
نامیاتی نوعیت کی وجہ سے، مرجان یا مونگا پتھر نرم اور نازک ہوتا ہے اسلئے اسے خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔یہ پتھر نرم نم کپڑے سے صاف کیا جاسکتا ہے۔ کیمیکلز مرجان پتھر کو بری طرح متاثر کر سکتے ہیں اس لیے اسے کیمیکل سے بچا کر رکھیں۔
سورج کی براہ راست تیز کرنوں سے بچا کر رکھیں کیونکہ یہ مرجان پتھر کی چمک اور رنگ کو دھندلا کر سکتی ہے۔ وہ خواتین جو مرجان پتھر پہنتی ہیں اور میک اپ وغیرہ کا استعمال کرتی ہیں انہیں چاہیے کہ مرجان کی جیولری میک اپ کرنے کے بعد پہنیں ۔ مرجان پتھر کاسمیٹکس سے دور رکھیں کیونکہ کاسمیٹکس سخت کیمیکل سے بنائے جاتے ہیں جو کہ کیلئے نقصان دہ ہیں۔

Browse More Articles