Open Menu

Khawab Main Peit Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Peit Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Peit Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Peit Dekhna

خواب میں پیٹ دیکھنا

اس کی تعبیر میں اہل تعبیر کے تین فرمان ہیں ۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ شکم ظاہر اور باطن میں مال ہے حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شکم فرزند ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ شکم خواب میں اپنے خویشوں پر دلیل ہے ۔
اگر دیکھے کہ اس کا پیٹ بڑا ہو گیا ہے ۔ تو زیادتی مال اور فرزند اور خویشوں پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا شکم چھوٹا ہے اور اس کی کھال میں کچھ نقصان ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال اور فرزند کا نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جو کچھ پیٹ میں ہے سب باہر نکلا ہے اور دھویا ہے اور پھر اپنی جگہ پر رکھا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا اور مطلب حاصل ہو گا ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پیٹ میں سے فرزند نکلا ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ اس سے ایسا لڑکا ظاہر ہو گا کہ اس کی اہلیت کا مرتبہ اور عزت بڑھائے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔

اگر کوئی اپنے شکم کو سوجا ہو ا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بہت مال حاصل ہو گا ۔ اور اگر کوئی اپنے شکم کو چرا ہوا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کو مصیبت پہنچے گی ۔ اور اگر کوئی اپنے پیٹ پر بال اگے ہوئے دیکھے دلیل ہے کہ اس پر عیال کی طرف سے قرض پڑے گا ۔ اور اگر کوئی اپنے پیٹ سے منڈے ہوئی بال دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بے غم ہو گا اور قرض سے سرخرو ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے شکم میں سوراخ ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا عیال اس کا مال کھائے گا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation