Open Menu

Khawab Main Zameen Main Garrha Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Zameen Main Garrha Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Zameen Main Garrha Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Zameen Main Garrha Dekhna

خواب میں زمین میں گڑھا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زمین کا گڑھا مال ہے جس کو مکر اور حیلے سے حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گڑھے میں چھپا ہے اور اس میں سے نکل نہیں سکتا۔ دلیل ہے کہ مکر اور حیلے سے کسی کام میں پڑے گا اور اس سے مشکل کے ساتھ نکلے گا اور جس قدر گڑھا گہرا ہو گا کام زیادہ سخت ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ وہ گڑھا سردا بے جیسا ہے دلیل ہے کہ چور اس سے کچھ لے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے گڑھا یا کنواں کھودا ہے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ کسی کے لئے مکر اور حیلہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس سے پانی نکالا ہے۔

دلیل ہے کہ مکر اور حیلہ سے کچھ حاصل کرے گا اور زندگی بسر کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گڑھا کسی دوسرے کے واسطے تھا تو دلیل یہ ہے جو کچھ ہم نے بیان کیا ہے وہ اس شخص کو پیش آئے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ گڑھے میں گرا ہے اور اس سے باہر نہیں نکل سکتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی پوشیدہ کام میں رہے گا اور اس سے خلاصی نہ پائے گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو رہائی پانے پر دلیل ہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation