Open Menu

Khawab Main Qay Karna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Qay Karna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Qay Karna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Qay Karna

خواب میں قے کرنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے قے کی ہے اور آسانی سے باہر نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ توبہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قے نہیں کر سکا یا پھر اپنی جگہ پر واپس چلی گئی ہے۔ دلیل ہے کہ توبہ سے رکارہے گا اور انجام عذاب ہو گا۔
اور بعض کہتے ہیں کہ اس کو مصیبت اور نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ قے کرتا ہے اور کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ بخل کی وجہ سے اپنے عیال پر خرچ نہ کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قے کرتا ہے اور اس کا مزہ ترش اور ناگوار ہے اور دلیل ہے کہ توبہ کے بعد گناہ کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ قے کرتے وقت کوئی چیز اس کے پیٹ سے زبان پر آتی ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بلغم نکلی ہے دلیل ہے کہ بیماری سے شفاء پائے گا۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ بہت سا خون نکلا ہے دلیل ہے کہ مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ صفرا نکلی ہے دلیل ہے کہ رنج سے امن ہو گا۔

اور اگر دیکھے کہ جو کچھ پیٹ میں سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ ہلاک ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قے کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)توبہ (۲)پشیمانی(۳)نصرت(۴)غم سے نجات (۵)امانت واپس دینی(۶)بستہ کاموں کا کشارہ ہونا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے قے کی ہے اور کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو کچھ بخش دے گا اور واپس پھر لے لے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation