عمران خان ایمانداری کیساتھ ملک کا نظام بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ملک امین اسلم

بدھ 24 اپریل 2019 23:35

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) وزیر اعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اپوزیشن ابھی 5سال انتظار کریں اپوزیشن ارکان جس بے صبری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا ملکی دولت لوٹنے والوں سے احتساب کا سلسلہ مزید تیز ہوگا پاکستان آج جن مشکلات کا شکار ہے اس کی تمام ذمہ داری سابقہ حکمرانوں پر ہے، عمران خان ایمانداری کیساتھ ملک کی نظام بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں حکومت کے خلاف کی جانیوالی تمام سازشیں ناکامی سے دو چار ہونگی۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جب اقتدار میں آئی تھی تو اسی وقت سے ملکی معیشت تباہی کا شکار تھی خزانہ خالی تھا جبکہ دیگر ملکی مسائل بھی انتہائی خرابی کا شکار تھے اب جو الزام اپوزیشن حکومت پر لگا رہی ہے اس پر انہیں شرم آنی چاہیے کہ آج پاکستان کے جو بھی مسائل ہیں ان کی تمام ذمہ داری زرداری اور نواز شریف پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں سے حساب کا وقت آگیا ہے یہی وجہ ہے ان کو حساب دینے میں تکلیف ہو رہی ہے ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے مسائل بہت جلد حل ہونگے قوم مایوسی کی بجائے عمران خان کا ساتھ دیں عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان اپنی منزل مقصود تک پہنچنے گا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں