باجوڑ میں افغانستان سے دہشت گرد حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

حملہ میں سرحد پار دہشت گردوں نے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے حملے کی زد میں آ کر پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا، آئی ایس پی آر

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 29 جولائی 2020 10:08

باجوڑ میں افغانستان سے دہشت گرد حملہ، پاک فوج کا جوان شہید
باجوڑ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-29 جولائی2020ء) باجوڑ میں افغانستان سے دہشت گرد حملہ، پاک فوج کا جوان شہید۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ پر افغانستان کی جانب سے دہشت گرد حملہ سامنے آیا ہے جس کا سامنا کرتے ہوئے پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا ہے۔ اس واقعے کی تصدیق آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حملہ میں سرحد پار دہشت گردوں نے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے حملے کی زد میں آ کر پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہید ہونے والے جوان کی شناخت لانس نائک سمیع اللہ خان سے ہوئی ہے۔دوسری جانب افغان سیکورٹی حکام نے اپنے فوجی کے علاج کے لئے 14 جولائی کو علاج کی درخواست کی تھی اور پاک فوج نے افغان فوجی اہلکار کا سی ایم ایچ پشاور میں مکمل علاج کیا اور پاک فوج نے کل ہی افغان فوجی کا علاج مکمل ہونے پر اسے طورخم کے راستہ افغانستان بھیجا تھا، لیکن فوجی کے جانے کے بعد افغانستان کی جانب سے باجوڑ میں دہشت گردہ حملہ کر دیا گیا ہے جس میں پاک فوج کے جوان کو شہید کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کراتی ہے۔رپورٹ میں بھارت میں موجود دہشت گرد عناصر پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ بھارت میں موجود دہشت گرد عناصرسے پڑوسی ممالک کو خطرہ ہے۔

تاہم اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے بھارتی دہشت گردی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی افغانستان کی سرزمین سے ہورہی ہے۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں