اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے ،ْعمران خان
میرا مقابلہ نوازشریف اور ان کے پیچھے کھڑی عالمی اسٹیبلشمنٹ سے ہے ،ْ میرا مقابلہ تم جیسے مافیا کے ساتھ ہے ،ْعمرانی معاہدہ کے نام سے نیا گیم کھیلا جا رہا ہے ،ْ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت میثاق جمہوریت کا ہی تحفہ ہے ،ْسب سے پہلے نیب کو مضبوط کریں گے ،ْ نیب کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے ،ْشہباز شریف نے اپنے بھائی کو دھوکا دیا جو بھائی کے ساتھ وفا نہ کرے وہ ملک کے ساتھ وفاداری نہیں کرسکتا ،ْکرک اور بنوں میں جلسوں سے خطاب
ہفتہ 21 جولائی 2018 19:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے چہرے پر خوف دیکھ رہا ہوں، لگتا ہے خواب میں بھی شہباز شریف کو میں نظر آتا ہوں۔عمران خان کا مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پکارتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا مقابلہ تم جیسے مافیا کے ساتھ ہے۔
انہوںنے کہاکہ میرا مقابلہ نواز شریف کے پیچھے کھڑی انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتا ہے کہ نیا معاہدہ عمرانی ہونا چاہیے، عمرانی معاہدہ کے نام سے نیا گیم کھیلا جا رہا ہے اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت میثاق جمہوریت کا ہی تحفہ ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ضلع بھر میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے، ناظم کے براہ راست انتخابات کرائیں گے اور بلدیاتی نظام کے تحت عوام کو سہولیات دیں گے۔انہوںنے کہاکہ لندن کا میئر بھی براہ راست منتخب ہوتا ہے، رکن صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کا کام ترقیاتی کام نہیں ہوتا بلکہ ان کا کام قانون سازی کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کا کام قانون سازی ہوتا ہے اور کرپشن ہوتی ہی اس وقت ہے جب ترقیاتی فنڈ اراکین اسمبلی کو ملتا ہے، جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا ہوتا ہے وہ لوگوں کی جیبوں میں چلا جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے نیب کو مضبوط کریں گے اور نیب کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کو شکست دینے کے لیے مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعت اکٹھی ہوگئی ہیں،یہ عالمی اسٹیبلمشنٹ کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف سازش کررہے ہیں لیکن میں ان سب کا مقابلہ کروں گا اور انہیں شکست سے دوچار کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ 2013 کے الیکشن کے بعد جب دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی تو بھارت اور عالمی طاقتیں (ن) لیگ کے ساتھ کھڑے تھے اور جب فاٹا میں ملٹری آپریشن نہ کرنے کا کہا تو مجھے طالبان خان قرار دے دیا گیا، گزشتہ انتخابات میں تمام جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے تاہم صرف 4 حلقوں کی تفتیش کا مطالبہ کیا تو کہنے لگا یہ جمہوریت کا دشمن ہے، 2013 کا میچ فکس تھا،چیف جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری، الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ افسر سب ان سے ملے ہوئے تھے اب یہ کس منہ سے کہہ رہے کہ دھاندلی ہونے والی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج یہ جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ دھاندلی ہوگی یہ اس لیے دھاندلی کا چور مچارہے ہیں کہ انہیں شکست نظر آرہی ہے، میں کہتا ہوں دھاندلی ہونے والی نہیں ان کا صفایا ہونے والا ہے۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے بھائی کے ساتھ ہاتھ کردیا، شہبازشریف نے نوازشریف کو وطن بلایا اور کہا کہ لاکھوں لوگ ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے مگر وہ ریلی لے کر کہیں اور نکل پڑے، شہباز شریف نے اپنے بھائی کو دھوکا دیا جو بھائی کے ساتھ وفا نہ کرے وہ ملک کے ساتھ وفاداری نہیں کرسکتا۔متعلقہ عنوان :
بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بنوں،امن وامان کی ابتر صورتحال پولیو مانیٹرنگ افسران کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ گاڑی میں سوار افراد ..
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ضیاء الدین احمد کا پولیس لائن کا دورہ
محکمہ تعلیم بنوں ڈویژن میں اقربا پروری اور بد عنوانی کے ثبوت ملنے پر ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی،پرویز ..
ٹ*کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کی زیر صدارت بنوں ڈویژن میں اجلاس
بنوں، اے۔ڈی۔ار الٹرنیٹ ڈیسپیوٹ ریزولوشن ایکٹ سے فوری اور سستا عدل و انصاف کا حصول ممکن ہوگا ، چیئرمین ..
بنوں،بارودی مواد کا دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا
اداروں سے ٹکرائو کے حق میں نہیں ہیں ، عرفان پیرزادہ
یو آئی بنوں ڈویژن نے 9 مئی کے ایوان نہیں میدان تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلان
بنوں، پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے زرشاد خان کی 18 سال سے کوئی سراغ نہیں مل سکا
جب تک زندہ ہوں قوم کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا،سید قیصرعباس شاہ
پشاور ہائیکورٹ بنوں بارایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے ووکلاء تنظیموں نے کاغذات نامزدگی ..
کالے کوٹ کی عزت اور وقار پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے ، درانی ایڈووکیٹ
بنوں سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق