کورونا سے صحتیاب ہونے والے نوجوان کی پلازمہ دینے کی پیشکش

اگر میرے بلڈ پلازمہ دینے سے کسی کی جان بچ جائے گی تو یہ میرے لئے باعث فخر ہوگا۔30 سالہ سلمان کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 10 اپریل 2020 11:25

کورونا سے صحتیاب ہونے والے نوجوان کی پلازمہ دینے کی پیشکش
چارسدہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اپریل 2020ء) کورونا سے صحتیاب ہونے والے نوجوان سلمان نے پلازمہ دینے کی پیشکش کر دی۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے 30سالہ سلمان نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے ۔سلمان سعودی عرب کی ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے۔5 مارچ کو براستہ دبئی پاکستان پہنچنے پر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔سلمان کو ڈی ایچ کیو کے کے آئسولیشن وارڈ میں میں زیر علاج رکھا گیا۔

سلمان کا کہنا ہے کیا آئسولیشن میں گزارے کے 17 دن زندگی کے مشکل ترین دن تھے۔ہر بندے کو آزادی پسند ہوتی ہے اور میں بھی وہاں پر خاصا ڈسٹرب رہتا تھا۔میں جسمانی طور پر تو بالکل ٹھیک تھا لیکن ذہنی طور پر پر ٹھیک نہیں تھا۔سلمان نے مزید کہا کہ اگر میرے بلڈ پلازمہ دینے سے کسی کی جان بچ جائے گی تو یہ میرے لئے باعث فخر ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ بات خوشی کا باعث ہوگی کہ میں کسی انسان کی زندگی بچانے کا سبب بنا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 2279، سندھ میں 1128، کے پی میں 620 اور بلوچستان میں 219 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے 215 ، آزاد کشمیر میں33 کیسز موجود ہیں جبکہ 527 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے پیں۔ جبکہ 227 مزید افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 727 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 167 نئے کیسز سامنے آ گے ہیں جبکہ66 افرادا جان کی بازی ہار چکے۔جب کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں سب سے زیادہ 1399 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔، برطانیہ میں 938، اسپین میں 628، اٹلی میں 542، فرانس میں 541 بیلجیئم میں 205، جرمنی میں 176، ہالینڈ میں 147، ایران میں 121م، سویڈن میں 96 اور ترکی میں 87 افراد دم توڑ گئے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں