میر مرتضی بھٹو کی22ویں برسی پرسوں 20ستمبر کو منائی جائے گی اس

منگل 18 ستمبر 2018 12:34

میر مرتضی بھٹو کی22ویں برسی پرسوں 20ستمبر کو منائی جائے گی اس
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بھائی پیپلز پارٹی (شہید بھٹو ) کے قائد میر مرتضی بھٹو کی22ویں برسی پرسوں 20ستمبر کو منائی جائے گی اس سلسلہ میں (پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ ) کے زیر اہتمام لاڑکانہ اور صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں کارکن خصوصی تقریبات منعقد کر یں گے جس میں میر مرتضی بھٹو مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی کی جائے گی جبکہ خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی میر مرتضی بھٹو کو 20ستمبر1996ء کو ان کی بہن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور اقتدار میں ہلاک کیا گیا وہ 18ستمبر1954ء کو کراچی میں پیدا ہو ئے یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کی سالگرہ اور برسی کی تاریخوں میں صرف دو دن کا فرق ہے ۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں