8فروری کوہونیوالے عام انتخابات میں تحصیل ڈسکہ کے حلقہ این اے 73اور پی پی 50,51کیلئے 88امیدواروں کونشانات الاٹ کردئیے گئے

اتوار 14 جنوری 2024 19:20

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2024ء) 8 فروری کوہونیوالے عام انتخابات میں تحصیل ڈسکہ کے حلقہ این اے 73اور پی پی 50,51کیلئے 88امیدواروں کونشانات الاٹ کردئیے گئے ہیں،ریٹرنگ آفیسر زنے اس حلقہ میں الیکشن میں حصہ لینے والے حلقہ این اے 73کے 26امیدواروں جن میں افتخاراحمدکو مور،اما ن اللہ کو دروازہ ،تصور عباس کو بلے باز ،جمیل اشر ف کو حقہ ،چوہدری ممتاز علی کو لیپ ٹاپ ،خالد محمود چیمہ کو کرسی ،ذوالفقار احمد کوترازو ،رانا محمود اشرف کو تیر ،سمیع اللہ ملہی کو سلیٹ،شرمین علی کو ہینڈ بیگ،طارق مقصود کو کرین،عبدالوحید میو کو پریشر ککر،عثمان اشرف کو ریچھ ،علی اسجد ملہی کو چمچ،عمر اسجد کو کمل ،عنصر وقاص کو مرغی ،غلام مصطفی کو موٹرسائیکل ،فیضان اشرف کو بیج ،محمدامجد کو کیمرہ ،محمدآصف کو درانتی ،محمدآصف باجوہ کو گھڑی ،محمدحفیظ کو راکٹ،نوشین افتخار کو شیر ،وقاص قدوس کو ریلوے انجن ،محمدرضوان کو شہد کی مکھی اور محمدخلیل سندھو کو ہوائی جہاز کے نشانان الاٹ کردئیے ،جبکہ حلقہ پی پی 50کے 32امیدواروں جن میں احمدنواز کو ریچھ ،افتخاراحمدکو کوئین ،افتخارعلی کو مالا،امان اللہ کو پائن ایپل ،توحید خالد کو حقہ ،چوہدری نوید اشرف کو شیر،ذوالفقار احمدکو ترازو ،ریاض احمد مغل کو کبوتر،سجادحسین کو کرسی،سید شاہ فیصل کو کیک ،شاہدمحمود بٹ کو مور،شوکت علی کو شٹل کاک ،شہریار شہزاد علی گھمن کوسکرو رینچ،عابد عزیز کو موٹرسائیکل ،عبدالوحید میو کو پریشر ککر،عمرشہزاد گھمن کوچڑیا،عنصر وقاص کو ٹرانسفارمر ،غلام دستگیر کو میڈل ،غلام نبی کو بھیڑ،فاروق اشر ف کو تیر،گل باز مشتاق کو مائیک ،محسن کرامت اللہ خان کو ہوائی جہاز ،محمداقبال کو شہد کی مکھی ،محمدآصف باجوہ کو گھڑی ،محمدحفیظ کو چارپائی ،محمدرضوان کو واٹر کولر،محمدشہباز کو کرین ،محمدنوازکو طوطا،ملک جمیل اختر کو واٹر ٹینک ،مقصود احمد کو ڈولفن ،وقاص افتخار کو کنواں الاٹ کردئیے گئے اورحلقہ پی پی 51میں 30امیدواروں جن میں افتخاراحمد کو وائلن ‘امان اللہ کو مائیک ‘تصور عباس کو بلے باز‘چوہدری محمداشرف ڈھلوںکو ترازو‘چوہدری ممتاز علی کو لیپ ٹاپ ‘حسن پرویز کو شہدکی مکھی ‘حسن شاہد کو ڈولفن ‘عاطف کو ہینڈ بیگ‘ذیشان رفیق کو شیر‘سمیع اللہ ملہی کو پیالہ ‘سید حسنات الحسن شاہ کو کبوتر‘شاہد محمودساہی کو کرسی ‘صداقت علی چیمہ کو بھیڑ‘ضیاءحیی کو کمبل ‘طاہر رئوف کو کرکٹ اسٹمپس ‘عثمان اشرف کو کرین ‘علی حسن کو مور‘عمران خان کو تیر‘فہد سجاد کو کی چین ‘فیضان اشرف کو بیج ‘محمداشرف کو راکٹ ‘محمدافضل منشاءکو گھڑی ‘محمدامجد کو شیشہ ‘محمدآصف باجوہ کو حقہ ‘محمدشاہد کو ریچھ ‘محمدشفیق منشاءکو چڑیا‘محمدعدیل کو نیوز پیپر‘محمدکلیم کو موٹرسائیکل ‘مرزا شاہد صدیق کو ٹریکٹراور وقاص افتخار کو مرغی نشان الاٹ کردئیے گئے۔

\378

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں